top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

1329 items found for ""

  • مشکل آساں مری فرمایۓ شیئاً للّٰہ

    استغاثہ بارگاہِ حضرت محبوب سبحانی قطب ربانی غوث الاعظم محی الدین شیخ الشیوخ سید عبدالقادر جیلانی قدس الله سرہ جان پر بن گئی اب آئیے شیئاً للّٰہ مشکل آساں مری فرمایۓ شیئاً للّٰہ کشتیاں ڈوبی ہوئی آپ نے تیرائی ہیں میری امداد بھی فرمایۓ شیئاً للّٰہ آپ کا طالبِ دیدار ہوں غوث الثقلین روۓ زیبا مجھے دکھلائیے شیئاً للّٰہ اپنے دادا اسد الله کے قدموں کے طفیل دستگیری مری فرمایۓ شیئاً للّٰہ ہند میں بے سرو سامان رہے کب تک بیدمؔ اس کو بغداد میں بلوائیے شیئاً للّٰہ کلام: بیدم شاہ وارثی علیہ الرحمہ #بیدمشاہوارثی

  • ساری دُنیا ایک طرف ہے، شہرِ مدینہ ایک طرف

    نعت شریف ساری دُنیا ایک طرف ہے، شہرِ مدینہ ایک طرف حُسنِ زمانہ ایک طرف ہے، آپ کا روضہ ایک طرف غیر کے رستے کیوں جائیں ہم ہادئ عالم کے ہوتے سارے مذاہب ایک طرف، شرعِ شہِ بطحا ایک طرف اِک جانب دُنیا کے شہنشاہوں کے عالی شان محل عالم میں انوار لُٹاتا گُنبدِ خضرا ایک طرف عِشق کی راہ میں کیا سمجھوتہ، کیسی مصلحت اندیشی عابد و زاہد ایک طرف، سرکار کا شیدا ایک طرف قُربِ کلیمُ اللہ بجا، معراجِ نبی کی بات الگ طُور کا منظر ایک طرف ہے، عرشِ مُعلّا ایک طرف ایک طرف شاہی ملبوس کا حامل حاکم دُنیا کا کاسہ بکف دربارِ شہِ ابرار کا منگتا ایک طرف جو اِکرام مِلا اُن کو وہ اور کسی نے کب پایا اور پیمبر ایک طرف، کونین کا دُولہا ایک طرف طالبِ سرورِ دِیں ہو جا، سرمایۂ اصلِ حیات سمیٹ رہنے دے عارف جُھوٹی دُنیا کی تمنّا ایک طرف مُحمد عارف قادری، واہ کینٹ #عارفقادری

  • تضمین وہ سرورِ کِشورِ رسالت

    شہنشاہِ کُل سیّدِ رُسُل مبدءِ انوارِ ازلیّہ منتہاۓ عروجِ کمالیہ گلدستۂ ریاضِ ھویّت زجاجۂ مراتبِ احدیّت انیسِ بارگاہِ حسبیَ اللّہ جلیسِ خلوت گہِ لی معَ اللّہ والئ ولایتِ لا الٰہ الّا ھو وارثِ مملکتِ ملکِ لَا تخَافُوا زینت بخشِ عالمِ ناسوت رونق دہِ ممالکِ ملَکوت رئیسِ اربابِ جبروت امیرِ امارتِ لاہوت سیّاحِ بحارِ ہاہوت مرجعِ انبیاء و امم صاحبِ مقامِ محمود و لواءالحمد حضرتِ احمدِ مجتبیٰ محمّدِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہِ رفعت نشان میں شیخ الاسلام والمسلمین اعلیحضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلی علیہ الرحمہ کے لازوال و بے مثال قصیدۂ معراجیہ کی ایک ذوق افزا تضمین فلَک فلَک بام و دَر خوشی سے ملائکہ سب سجا رہے تھے بَٹے تھے حلقوں میں حور و غِلماں لہک کے نغمے اَلاپتے تھے سلامیوں کے اُٹھاۓ پَرچم قدم قدم اَنبیاء کھڑے تھے وہ سرورِ کِشورِ رسالت جو عرش پر جلوہ گر ہوۓ تھے نئے نرالے طرَب کے ساماں عرب کے مہمان کے لیے تھے صباحِ نَو کی اذاں مبارک نسیمِ رحمت رساں مبارک گُلوں کو رنگینیاں مبارک چہکتے چہرو اَماں مبارک خزاں سے آزادیاں مبارک حیاتِ خوش جاوِداں مبارک بہار ہے شادیاں مبارک چمن کو آبادیاں مبارک ملک فلَک اپنی اپنی لے میں یہ گھر عنادل کا بولتے تھے سجی تھیں پانچوں ہی قبلہ گاہیں ادا تشکّر کی تھیں نمازیں مظاہرِ کونیہ نگاہیں جماۓ بیٹھے تھے جلوہ دیکھیں یہ شور و غل تھا جو گھر سے نکلیں ثریٰ ثریّا بچھا دیں پلکیں وہاں فلَک پر یہاں زمیں میں رَچی تھی شادی مچی تھیں دھومیں اُدھر سے انوار ہنستے آتے اِدھر سے نفحات اُٹھ رہے تھے اُٹھایا جاتا حجابِ صُوری خدا ہی کہہ دیتے اُن کو قُدسی وہ سرِّ ذاتی حقیقت اُن کی ابھی کمالِ نہاں میں ہی تھی ظلالِ رخشندہ پر ٹھہرتی نہ چشمِ اِمکاں میں تاب آئی یہ چھوٹ پڑتی تھی اُن کے رُخ کی کہ عرش تک چاندنی تھی چٹکی وہ رات کیا جگمگا رہی تھی جگہ جگہ نصب آئینے تھے جمالِ مُطلق کا مل کے غازہ شبابِ تازہ میں چہرہ آیا نہا کے آبِ صفا سے اُجلا وجود بوۓ طلب سے مہکا پہن کے اِکرامِ حق کا جوڑا جھکاۓ نظریں حیا سے سِمٹا نئی دُلھن کی پَھبن میں کعبہ نکھر کے سنورا سنور کے نکھرا حجر کے صدقے کمر کے اِک تِل میں رنگ لاکھوں بَناؤ کے تھے اَزل سے تھے خواب جِن کے دیکھے وہ لمحے آۓ سہانی رُت کے وہ خود پہ جانا ہزار صدقے کہ صحنِ جاں میں قدم وہ اُترے جبینِ شوقِ لقا کے سجدے رہِ ہر اِک نقشِ پا میں بکھرے نظر میں دولہا کے پیارے جلوے حیا سے محراب سر جھکاۓ سیاہ پردے کے منہ پر آنچل تجلئ ذاتِ بحت سے تھے رخانِ پُرغم تھے مسکراۓ رہی نہ ہجراں کہ ہاۓ ہاۓ مزے بہارِ عطا کے پاۓ عنادلِ شوق چہچہاۓ خدا نے دِن خیر کے دِکھاۓ کوئی بتاۓ تو کیا بتاۓ خوشی کے بادَل اُمَڈ کے آۓ دِلوں کے طاؤس رنگ لاۓ وہ نغمۂ نعت کا سماں تھا حرم کو خود وجد آ رہے تھے جناں سے حوریں مبارکی پر سبوچۂ ساچق آئیں لے کر تجلّیاتِ عَماء کے زیور وہ بخشی اَوج و شرَف کی چادر مغنّیانِ قدُس کے منبر بچھے جو بہرِ ثناۓ سرور یہ جھوما میزابِ زَر کا جھومر کہ آ رہا کان پر ڈَھلَک کر پھوہار برسی تو موتی جَھڑ کر حطیم کی گود میں بَھرے تھے سہاگ نسبت کے پہنے گجرے ہزار رُخ پر گرا کے پردے قدم جو دولہا حرم کو اُٹّھے مہکتے مَوجے لہکتے لپٹے عنایتوں کے تھے بادَل اُمڈے ہر ایک گوشے پہ جَم کے برسے دلہن کی خوشبو سے مست کپڑے نسیم گستاخ آنچلوں سے غلافِ مشکیں جو اُڑ رہا تھا غزال نافے بسا رہے تھے کہیں وہ گل ہاۓ صد ہا رنگیں کہیں تھیں خوش سُر سی تانیں پلٹیں وہ دامنِ کوہ میں مچلتیں خنَک ہوائیں لہکتی گاتیں وہ گرتے جَھرنے وہ چشمے شیریں اے ہم نشیں کیسی وادیاں تھیں پہاڑیوں کا وہ حسنِ تزئیں وہ اُونچی چوٹی وہ ناز و تمکیں صبا سے سبزہ میں لہریں آتیں دوپٹّے دھانی چنے ہوۓ تھے وہ کھرج و رَے ناز و خَم سے نکلا جو تانت باجی تو راگ پایا بہاگ گاتے تھے دشت و صحرا مَلار پر رقص کرتی برکھا بہارِ عشرت نے اِک تماشا نشاطِ تازہ کا یہ دِکھایا نہا کے نہروں نے وہ چمکتا لباس آبِ رَواں کا پہنا کہ موجیں چھڑیاں تھیں دھار لچکا حبابِ تاباں کے تھل ٹکے تھے ہر اِک رخِ نجمِ ہم نوا تھا بروجِ اِثنا عَشَر میں چمکا بناتِ نعشِ سماء کا مجرا تھے ہفت افلاک رقص فرما تنزّلاتِ صفات و اسماء کیے تھے کچھ اہتمام ایسا پرانا پُرداغ ملگجا تھا اُٹھا دیا فرش چاندنی کا ہجومِ تارِ نگہ سے کوسوں قدم قدم فرش بادلے تھے فسانۂ غم کسے سنائیں یہ داغِ ہجراں کسے دِکھائیں بہ اشکِ خونیں جگر بہائیں کہ حشرِ آہِ زَناں اُٹھائیں نشانِ ہست و عدم مٹائیں یہ مشتِ خاک اپنی یوں اُڑائیں غبار بن کر نثار جائیں کہاں ہم اُس رہگزر کو پائیں ہمارا دل حوریوں کی آنکھیں فرشتوں کے پَر جہاں بچھے تھے ہوئی تھیں اعناقِ شش جہت خَم وراۓ اِمکاں تھا خیر مقدم عقولِ عالم زبانِ ابکم طبائع جملہ سکوتِ پیہم جواہر اعراض مل کے باہم تھے قیدِ حیّز میں محوِ ماتم خدا ہی دے صبر جانِ پُرغم دِکھاؤں کیونکر تجھے وہ عالم جب اُن کو جھرمٹ میں لے کے قدسی جناں کا دولہا بنا رہے تھے چہار عنصر کا تھا تقاضا بڑھیں قدم لیں بوقتِ اِسرا وہ رنگ معراج نے دِکھایا تھا ہفتِ طارَم تلک تماشا کمالِ اعراج نے اُٹھایا حجابِ حسنِ جنابِ والا اُتار کر اُن کے رخ کا صدقہ یہ نور کا بٹ رہا تھا باڑا کہ چاند سورج مچل مچل کر جبیں کی خیرات مانگتے تھے ہُمک رہا ہے مہک رہا ہے اُسی سے گلشن چہک رہا ہے وہی تو جاں میں کھنک رہا ہے اُسی سے ہر دِل دھڑک رہا ہے وہی تو شیشہ چمک رہا ہے اُسی کا جلوہ جھلک رہا ہے وہی تو اب تک چھلک رہا ہے وہی تو جوبن ٹپک رہا ہے نہانے میں جو گرا تھا پانی کٹورے تاروں نے بھر لیے تھے وہ شانِ فاران و رشکِ ایمن کہ جس سے ہے کن یَکوں معَنوَن کیے وہ اشنانِ آبِ روشن نرالے پَن میں تھا جلوہ افگن گہر گہر موجِ نور پتّن بچھا بچھا عرش عرش دامن بچا جو تلووں کا اُن کے دھوون بنا وہ جنّت کا رنگ و روغن جنہوں نے دولہا کی پائی اُترن وہ پھول گلزارِ نور کے تھے تھی جشنِ نَوروز کی منادی دُرود شیرینی سب نے بانٹی لگی سبیلِ شفاۓ آبی سعادتوں کی تھی نقش بندی نظامِ عالم کی نبض ٹھہری حمل کی آغوش مسکرائی خبر یہ تحویلِ مہر کی تھی کہ رُت سہانی گھڑی پِھرے گی وہاں کی پوشاک زیبِ تن کی یہاں کا جوڑا بڑھا چکے تھے ہر اِک تھا تارِ قباۓ دلبر شعاعِ مہرِ قدس کا مظہر جمالِ عجز و حیا کے منظر بکھیرتی تھی دوشانہ چادر وہ رفعتوں کا مطاف و محور بڑھا یوں سیرِ دَنَیٰ کو یکسر تجلئ حق کا سہرا سر پر صلوٰۃ و تسلیم کی نچھاور دو رویہ قدسی پَرے جما کر کھڑے سلامی کے واسطے تھے چِھدا ہوا آرزو کا دامن فراق جاموں میں جلتا شیون فسردہ ہے حسرتوں کا ساون خزاں رُتوں سے ہے اُجڑا آنگن نہ ہوتا یوں آسمان دشمن نہ رہتی محرومِ جلوہ اَکھیَن جو ہم بھی واں ہوتے خاکِ گلشن لپٹ کے قدموں سے لیتے اترن مگر کریں کیا نصیب میں تو یہ نامرادی کے دن لکھے تھے فلک فلک قدسیوں کے بیرَک علم لگاۓ جلاۓ دیپک جِدھر کو مڑتی عنانِ مرکب تھی شورشِ حبّذا مبارک کھنچی جو وحدت کی قوس اَچانک ہدف دوئی کا تھا زیرِ ناوَک ابھی نہ آۓ تھے پشتِ زیں تک کہ سر ہوئی مغفرت کی شلّک صدا شفاعت نے دی مبارک گناہ مستانہ جھومتے تھے وہ اَبرِ الطاف کا برسنا وہ بارشِ نور میں نکھرنا نہالِ تشبیہ کا نکلنا وہ باغِ تنزیہ میں مہکنا وہ جلوہ گاہِ صفات بننا وہ رنگ ذاتِ خدا کا چڑھنا عجب نہ تھا رخش کا چمکنا غزالِ دَم خوردہ کا پھڑکنا شعاعیں بُکے اُڑا رہی تھیں تڑپتے آنکھوں پہ صاعقے تھے مراتبوں کا تھا رَکھ رَکھاؤ عنایتوں کا تھا رَچ رَچاؤ یہ حکم اُٹّھا صدا لگاؤ جہاں ہو رُک جاؤ اے گداؤ تڑپتوں کو راہ سے اُٹھاؤ براق سدرہ تلک لے آؤ ہجومِ اُمید ہے گھٹاؤ مرادیں دے کر انہیں ہٹاؤ اَدب کی بھاگیں لیے بڑھاؤ ملائکہ میں یہ غلغلے تھے وہ شرحِ اجمالِ کن کا مظہر وہ کل کا مَقسم وہ کل کا مصدر چلا وہ بن کر ختام پیکر بڑھا وہ انوارِ حق کا محور نہ تابِ جلوہ میں تھا وہ منظر بس اِتنا ہے یاد کھا کے ٹھوکر اُٹھی جو گردِ رہِ منوّر وہ نور برسا کہ راستے بھر گرے تھے بادَل بھرے تھے جل تھل اُمڈ کے جنگل اُبَل رہے تھے وہ جس سے تھی راہ راہ اُجلی وہ وادی وادی کہ جس سے مہکی سواری جس سمت ہو کے گزری ہر ایک شے حسنِ نَو سے نکھری کہاں رخِ شہ کا تھا فدائی نہ رمز کیوں ایسی ہاتھ آئی ستم کیا کیسی مَت کٹی تھی قمر وہ خاک اُن کی رہگزر کی اٹھا نہ لایا کہ مَلتے مَلتے یہ دیکھنا داغ سب مٹے تھے عجب تھے جلوے عجب نظارے نہ آنکھ نے پہلے ایسے دیکھے تھے طیرِ پیہم کے وہ تماشے نہ چشمِ حد پر ٹھہرنے پاۓ شمائمِ روح افزا سے تھے ہر ایک شے پر خمار جامے براق کے نقشِ سُم کے صدقے وہ گل کھلاۓ کہ سارے رستے مہکتے گلبن لہکتے گلشن ہرے بھرے لہلہا رہے تھے وہ نقطۂ جانِ سطحِ دائر فروع جس کی خطوطِ سائر حقائق و کل علَل کا ناظر مکان و مافیہ جس پہ ظاہر وہ اسمِ ظاہر کہ جس کی خاطر بنی ذواتِ رسُل ضمائر نمازِ اقصیٰ میں تھا یہی سرّ عیاں ہو معنئ اوّل آخر کہ دست بستہ ہیں پیچھے حاضر جو سلطنت آگے کر گئے تھے وہ شوقِ بہجت فزا بپا تھا عجب تماشا کہ جا بہ جا تھا وہ حال کیف و سرور کا تھا ہر ایک خود کو سنبھالتا تھا حجاب خود کے اتارتا تھا جمال خود کو سنوارتا تھا یہ اُن کی آمد کا دبدبہ تھا نکھار ہر شے کا ہو رہا تھا نجوم و افلاک جام و مینا اُجالتے تھے کھنگالتے تھے ظہورِ تفصیل کا وہ پیکر وہ سیرِ آفاقیت کا محور وہ صُورَتُ الاَمر و کُنہِ صُوَّر وہ نقشِ وجہِ نقوشِ دیگر ہر ایک عالم رہے نہ کیونکر ہمہ زماں زیرِ پا مسخر نقاب الٹے جو مہرِ انور جلالِ رخسار گرمیوں پر فلک کو ہیبت سے تَپ چڑھی تھی تپکتے انجم کے آبلے تھے وہ جلوۂ رخ جدھر جدھر تھا نظر کا سجدہ اُدھر اُدھر تھا جہانِ حیرت کہ سر بہ سر تھا ابھی تعارف یہ مختصر تھا ہزار پردوں میں مستتر تھا وہ کشفِ اوّل کہ اِس قدر تھا یہ جوششِ نور کا اثر تھا کہ آبِ گوہر کمر کمر تھا صفاۓ رہ سے پھسل پھسل کر ستارے قدموں پہ لوٹتے تھے ہوا جو ضَوریز ماہِ طلعت رہا نہ کوئی حجابِ ظلمت وہ ہالۂ سطحِ حق بہ صورت وہ موجیں نغمہ طرازِ عشرت وہ کیفِ رودِ ظہورِ حیرت وہ شورِ سیلابِ شانِ قربت بڑھا یہ لہرا کے بحرِ وحدت کہ دُھل گیا نامِ ریگِ کثرت فلک کے ٹیلوں کی کیا حقیقت یہ عرش و کرسی دو بلبلے تھے وہ لِی مع اللہ کے تھے درجے جہاں رسول و ملک نہ پہنچے پَرے عقولِ مجرّدہ سے تھے محو و اثبات کے دریچے تھے کیا بسائط تھے کیسے قضیے نہ صدقِ عینی نہ لَا کے رشتے وہ ظلِّ رحمت وہ رخ کے جلوے کہ تارے چھپتے نہ کھلنے پاتے سنہری زَربفت اودی اطلس یہ تھان سب دھوپ چھاؤں کے تھے وہ جس کی قامت پہ عرش قرباں وہ بلبلیں جس کی تہنیت خواں یہ رقصِ بِسمل میں طائرِ جاں تھا تَن سے ہونے کو تَن کے پرّاں وہ چشمِ مَازَاغ و حَمد مژگاں وہ زلفِ والّیل و روۓ تاباں چلا وہ سروِ چماں خراماں نہ رک سکا سدرہ سے بھی داماں پلَک جھپکتی رہی وہ کب کے سب این و آں سے گذر چکے تھے تَحَوَّلَ فِی الصُّوَر کشائی کسی کی جس تک نہ تھی رسائی مراتب و شانِ ارتقائی صوابِ شاب و جمال ادائی حقیقتِ ذاتِ مصطفائی نہ جس کی تھی تابِ آشنائی جھلک سی اِک قدسیوں پر آئی ہوا بھی دامن کی پِھر نہ پائی سواری دولہا کی دور پہنچی برات میں ہوش ہی گئے تھے جلالِ انوار کی تھی وہ لو تھا خود کے جَلنے کا خوف ہر سُو وراۓ حیرت تھی وادئ ھو قلانچیں کیا بھرتا سدرہ آہو وہ فاتحِ خِطّۂ مَن و تُو بڑھا جو دَم بھر سنوارے گیسو تھکے تھے روح الامیں کے بازو چُھٹا وہ دامن کہاں وہ پہلو رکاب چھوٹی امید ٹوٹی نگاہِ حسرت کے ولولے تھے کنایہ تمثیل استعارہ قلم تخیل نہ لہجہ ایسا حدودِ محدود پر ہے پہرہ وہاں نہ اِدراک و علم پہنچا مشاہدہ تیری گردِ پا کا کرے کوئی کیا مجال شاہا روِش کی گرمی کو جس نے سوچا دماغ سے اِک بھبوکا پھوٹا خرَد کے جنگل میں پھول چمکا دہر دہر پیڑ جَل رہے تھے فغانِ حسرت زَدہ سے بکھرے وہ خونِ خلتیدہ دِل کے ٹکڑے وہ داغِ ہجراں کے سب تقاضے رہے درونِ طلب تڑپتے پسینے چُھوٹے وہ زور ٹوٹے پَروں میں چہرہ چھپاۓ لوٹے جَلو میں جو مرغِ عقل اُڑے تھے عجب بُرے حالوں گرتے پڑتے وہ سدرہ پر ہی رہے تھے تھک کر چڑھا تھا دَم تیورا گئے تھے نہ عذرِ واماندگی ہو کیونکر پَرے تصوّر سے تھا وہ منظر اڑان ایسی نہ ایسے شہپر نہ جرّأت ایسی اُڑیں برابر قُویٰ ہوۓ مضمحل وہ یکسر بندھے پَڑے تھے سب اپنی حد پر قَوی تھے مرغانِ وہم کے پَر اُڑے تو اُڑنے کو اور دَم بھر اٹھائی سینے کی ایسی ٹھوکر کہ خونِ اندیشہ تھوکتے تھے بروج و چرخِ قمر نے مل کے ثِخَن ثِخَن تھے اُچھالے جلوے سطوح قوسیں خطوط نقطے دوائرِ عشرہ اَدلے بدلے قبیلے قبلے سما کے سمٹے مماس جہتیں وہ رنگ پھوٹے سنا یہ اِتنے میں عرشِ حق نے کہ لے مبارک ہو تاج والے وہی قدم خیر سے پھر آۓ جو پہلے تاجِ شرَف ترے تھے تنزّلِ اوّلیں کا منشاء جمیعِ موجود کا خلاصہ ظہور ابداعِ عالمیں کا فروعِ کَونی کا اصل مایہ بغیر اِس کے عدم نہ کُھلتا نہ میں بھی ہوتا ظہور فرما یہ سن کے بے خود پکار اُٹّھا نثار جاؤں کہاں ہیں آقا پھر اُن کے تلووں کا پاؤں بوسہ یہ میری آنکھوں کے دِن پِھرے تھے حجاب اندر حجاب لپٹا وہ جانِ رازِ ازَل سراپا نہ تحتِ قدرت مثیل جس کا نہ کُنہ تک جس کی کوئی پہنچا وِداعِ اِمکاں کے وقت ایسا سماں بندھا تھا کہ اللہ اللہ جھکا تھا مجرے کو عرشِ اعلیٰ گِرے تھے سجدے میں بزمِ بالا یہ آنکھیں قدموں سے مل رہا تھا وہ گردِ قربان ہو رہے تھے حدودِ جسمی سبھی مٹائیں نقابِ روحی سبھی اُٹھائیں طنابِ معنی سبھی گرائیں جہات قدموں میں آ سمائیں ظہور نے حیرتیں دِکھائیں وہ شمعیں کَیف اَینَ نے بجھائیں ضیائیں کچھ عرش پر یہ آئیں کہ ساری قندیلیں جِھلمِلائیں حضورِ خورشید کیا چمکتے چراغ منہ اپنا دیکھتے تھے برس رہا تھا سحابِ عشرت رواں تھا دریاۓ شکرِ نعمت وہ لَا تَناہی جمالِ کثرت محاط تھا پیشِ روۓ وحدت تھی خلوتِ بے نیازِ جلوت حضور تھا محوِ شوقِ غَیبت یہی سماں تھا کہ پَیکِ رحمت خبر یہ لایا کہ چلیے حضرت تمہاری خاطر کشادہ ہیں جو کلیم پر بند راستے تھے نوازشیں تھیں وہ بے معَدَّد کہ مِٹ چکا تھا خطِ محدَّد حدوثِ ظاہر سے تھا مقیَّد بطوں میں کہیے قِدَم مؤیَّد تھا بحرِ بے جذرِ جوششِ مَدّ یوں بہرِ ماہِ طلوعِ سرمَد بڑھ اے محمَّد قریں ہو احمد قریب آ سرورِ ممجَّد نثار جاؤں یہ کیا نِدا تھی یہ کیا سماں تھا یہ کیا مزے تھے مثال لَیسَ کَمِثلِہٖ کی نہ امرِ خارج میں ہے نہ ہو گی عیاں تُو ایسا کہ سب پہ مخفی نہاں میں تیرے ہے شانِ اِنِّی ظہورِ اسماء شہودِ ظِلّی کسی کو نسبت نہ جزوی کُلّی تَبَارَکَ اللہ شان تیری تجھی کو زیبا ہے بے نیازی کہیں تو وہ جوشِ لن تَرَانِی کہیں تقاضے وصال کے تھے نظر کمیّت پہ اپنی ڈالے تو شرم مارے ہی منہ چھپا لے جو جائزہ خبط و حبط کا لے تو آگ اِدراک کو لگا لے توسّعِ ضبط کے اجالے ہمارے اِس کے ہیں دیکھے بھالے خرَد سے کہہ دو کہ سَر جھکا لے گماں سے گزرے گزرنے والے پڑے ہیں یاں خود جہت کو لالے کسے بتاۓ کدھر گئے تھے تنزّل و اِستواء کہاں تھا وہاں تعیّن روا کہاں تھا خلا کا بھی کچھ پتہ کہاں تھا توقّف و ارتقاء کہاں تھا مقامِ قوسِ دَنَیٰ کہاں تھا خبر کسے کون کیا کہاں تھا سراغِ اَین و متَیٰ کہاں تھا نشانِ کَیف و اِلیٰ کہاں تھا نہ کوئی راہی نہ کوئی ساتھی نہ سنگِ منزل نہ مرحلے تھے نسیمِ وادئ ھو کا چلنا طلب کے سبزوں کا لہلہانا سحابِ لمعات کا برسنا ظہورِ ہر مرتبہ نکھرنا وہ رفتن و آمدن کا ہونا وہ محوِ شانِ نزول رہنا اُدھر سے پیہم تقاضے آنا اِدھر تھا مشکل قدم بڑھانا جلال و ہیبت کا سامنا تھا جمال و رحمت ابھارتے تھے قباۓ فقرِ اَتَم کو پہنے رِداۓ حق الیقین اوڑھے تفرّد و جمعیت کے زینے قدم قدم تھے فنا وسیلے صُعُود اِلَی الغَیب کے سفینے وہ بحرِ لَا اَینَ میں تھے اترے بڑھے تو لیکن جھجھکتے ڈرتے حیا سے جھکتے ادب سے رُکتے جو قرب اِنہی کی روِش پہ رکھتے تو لاکھوں منزل کے فاصلے تھے مشاہدہ تھا محیطِ اشیاء ابھی تو تھا مرتبہ یہ پہلا اٹھا وہ نظروں سے پردہ پردہ مشابہت تھی نہ یکسر اَصلا بجز انہی کے وجودِ تنہا کوئی تحرّک نہ شور دیکھا پر اُن کا بڑھنا تو نام کو تھا حقیقتاً فعل تھا اُدھر کا تنزّلوں میں ترقّی اَفزا دَنَیٰ تَدَلّیٰ کے سلسلے تھے بہ رنگِ تجمیعِ احدیت کیا شہودِ اوّل سے تھا ہویدا وہ اعتباراتِ فیضِ اسماء نہ قوسِ وحدت سے تھے معَرّا یہاں تو اب یہ تقاضا بدلا کہ غیریت کا کنارہ ٹوٹا ہوا نہ آخر کہ ایک بجرا تَموجِ بحرِ ھو میں ابھرا دَنَیٰ کی گودی میں ان کو لے کر فنا کے لنگر اٹھا دیے تھے نہ حصر و حد ضابطہ اشارا کوئی صراحت نہ استعارا قیاس و اِدراک و علم ہارا نہ کشف و عرفاں نے دَم ہی مارا رسائیِ غیر کو نہ یارا دوئی وہاں تھی کہاں گوارا کسے ملے گھاٹ کا کنارا کدھر سے گزرے کہاں اتارا بھرا جو مثلِ نظر طرارا وہ اپنی آنکھوں سے خود چھپے تھے بہم نہ کچھ کذب قضیے جوڑے بناۓ شکلیں نہ حَد گراۓ کہاں بداہت وہاں پہ پہنچے درست نکلیں گے کیا نتیجے اے عقل حدِّ ادب “نہ بولے” معَمّہ ہے یہ کہاں وہ ٹھہرے اٹھے جو قصرِ دَنَیٰ کے پردے کوئی خبر دے تو کیا خبر دے وہاں تو جا ہی نہیں دوئی کی نہ کہہ کہ وہ بھی نہ تھے،ارے تھے گھٹا وہ چھائی وہ ابر برسا عجب تلاطم میں اُمڈا دریا ہوا وہ سیراب گوشہ گوشہ صفَت صفَت عکس عکس پھوٹا فضا میں جامِ جمال چھلکا لطافتوں کا جہان مہکا وہ باغ کچھ ایسا رنگ لایا کہ غنچہ و گل کا فرق اٹھایا گرہ میں کلیوں کی باغ پھولا گلوں کے تکمے لگے ہوۓ تھے کوئی نہ تھا فردِ قطر شامل نہ سہم کوئی نہ وتر داخل نہ استواء نصف قطب حائل نظامِ تقویم سب تھا زائل مشاہدہ تھا وہاں سے عاطل شکستہ ہیئت کے تھے دلائل محیط و مرکز میں فرق مشکل رہے نہ فاصل خطوطِ واصل کمانیں حیرت میں سر جھکاۓ عجیب چکّر میں دائرے تھے ایاغِ مَے نابِ تازہ چھلکے نظر پہ رؤیت کے کیف آۓ ضیافتِ ذات نے بچھاۓ جمالِ مطلق کے خوان کیسے یوں قربت و بُعد کے تقاضے ہوۓ تھے پورے مٹے تھے شکوے حجاب اٹھنے میں لاکھوں پردے ہر ایک پردے میں لاکھوں جلوے عجب گھڑی تھی کہ وصل و فرقت جنم کے بچھڑے گلے ملے تھے وہی ، دو عالم کہ جس کی لہریں اسی کے دریا اسی کی نہریں اسی کے ساحل اسی کی راہیں اسی کی خاموشیاں اُٹھانیں اسی سمندر کی چاروں حَد میں بنی طلب کی تماشہ گاہیں زبانیں سوکھی دِکھا کے موجیں تڑپ رہی تھیں کہ پانی پائیں بھنور کو یہ ضعفِ تشنگی تھا کہ حلقے آنکھوں میں پڑ گئے تھے وہ خود ہی مذکور خود ہی ذاکر وہ خود تجلّا وہ خود ہی ساتِر سرائر و مُظہَر و نظائر عکوس و اظلال کا وہ دائر وہی خبر مخبَر و مخَبِّر وہ خود ہی منظور خود ہی ناظر وہی ہے اوّل وہی ہے آخر وہی ہے باطن وہی ہے ظاہر اسی کے جلوے اسی سے ملنے اسی سے اس کی طرف گئے تھے سب احتمالِ ضروب”قضیو”کہاں ہیں ناتِج یہاں سے پلٹو مغالطہ میں ہو کذب زادو نہ نسبتِ حکم کوئی جوڑو جو ضعفِ اعراض اپنا دیکھو تو تم بھی یوں یَک زبان بولو کمانِ امکاں کے جھوٹے نقطو تم اوّل آخر کے پھیر میں ہو محیط کی چال سے تو پوچھو کدھر سے آۓ کدھر گئے تھے یہ راز کیا اہلِ عقل سمجھیں نہ وجہِ اعمال تھیں عطائیں یہ رفعتِ عبدیت کی شانیں دِکھاتی تھیں عجز کی ادائیں رضاۓ دو طرفہ کی جو بانہیں ،کُھلیں ، معانق ہوئیں تھیں قوسیں اِدھر سے تھیں نذرِ شہ نمازیں اُدھر سے انعامِ خسروی میں سلام و رحمت کے ہار گندھ کر گلوۓ پُرنور میں پڑے تھے وہ چَھنتے درپن چھلکتے نینن بچھے ہوۓ حیرتوں کے دامن وہ برقِ وحدت دوئی کے خِرمن عوارضِ جملہ محوِ شیوَن ظہورِ انوارِ پردہ افگن اَحَد نے توڑا وہ میم بندھن زبان کو انتظارِ گفتن تو گوش کو حسرتِ شنیدن یہاں جو کہنا تھا کہہ لیا تھا جو بات سننی تھی سن چکے تھے وہ جس پہ ہر غیب آشکارا جہان ہے ملک جس کی سارا نہ غم میں اُمّت جسے گوارا جو ٹھہرا ہر ایک کا سہارا جو ملنا تھا مل چکا اشارا جو کرنا تھا کر لیا نظارا وہ برجِ بطحا کا ماہ پارا بہشت کی سیر کو سدھارا چمک پہ تھا خلد کا ستارا کہ اُس قمر کے قدم گئے تھے پلک جھپکنے سے بے نیازی تھی چشمِ حور و ملک نے برتی وہ جس نے صورت خدا کی دیکھی اُسی کے جلووں کی تھی خماری صداۓ صدہا مبارک اُٹّھی بہشت قدموں سے آ کے لپٹی سرورِ مقدم کی روشنی تھی کہ تابشوں سے مہِ عرب کی جناں کے گلشن تھے جھاڑ فرشی جو پھول تھے سب کنول بنے تھے سَروں کو سَودا تھا اٹھیے اُڑیے کبھی یہ خواہش کہ جھکیے کَٹیے نہ پیچھے ہٹیے نہ آگے بڑھیے یوں کیف و کَم میں تھے اُن کے قضیے نہ قبض کے ضعف سے سُکڑیے جو بسط ہو ضبط کیسے کریے طرب کی نازش کہ ہاں لچکیے ادب وہ بندش کہ ہِل نہ سکیے یہ جوشِ ضدّین تھا کہ پودے کشاکشِ اَرَّہ کے تلے تھے زمانوں کے ناز تھے نرالے اِدھر وہ سمٹے اُدھر وہ پھیلے کہاں کہاں کتنا کتنا ٹھہرے جہان دیکھے تھے کیسے کیسے یہ کیا حقائق ہیں کیا معَمّے نظر کو یارا نہ عقل سمجھے خدا کی قدرت کہ چاند حق کے کروڑوں منزل میں جلوہ کر کے ابھی نہ تاروں کی چھاؤں بدلی کہ نور کے تڑکے آ لیے تھے بیانِ مطلب ہزار لُکنَت کہاں ہے دامن کو تابِ وسعت یہ میری منَّت یہ میری نیّت ہے تجھ پہ ظاہر ہر ایک حاجت بہ مصرعِ ذاتِ اعلیحضرت جُڑی ہے رازیٓ کی ساری حالت نبئ رحمت شفیعِ امّت رضا پہ للہ ہو عنایت اِسے بھی اُن خلعتوں سے حصّہ جو خاص رحمت کے واں بٹے تھے نہ جودتِ طبع کبر آسا نہ لفظ و معنی پہ ہے بھروسا نہ داد و تحسین کا ہوں شیدا نہ طالبِ سیم و زَر ذرا سا جو ہوں تو مدّاح مصطفیٰ کا گواہ ہے اِس پہ نطق میرا ثناۓ سرکار ہے وظیفہ قبولِ سرکار ہے تمنّا نہ شاعری کی ہوس نہ پروا روی تھی کیا کیسے قافیے تھے از : میرزا امجد رازی #میرزاامجدرازی

  • اشکِ پیہم کی میں برسات لگالوں تو چلوں

    اشکِ پیہم کی میں برسات لگالوں تو چلوں اپنے دامن سے ہر اک داغ مٹا لوں تو چلوں چوم لوں چشمِ تصوُّر میں درِ شاہِ اُمم سبز گنبد کو نگاہوں میں بسا لوں تو چلوں توڑ دوں جھوٹی اَنا کے سبھی پیمانوں کو اپنے ہونے کی علامات مٹا لوں تو چلوں قَصرِ ایماں پہ مسلط ہے مفادات کا جَبر شہرِ اوہام کے اصنام گرا لوں تو چلوں جن پہ میلہ سا چراغوں کا لگا رہتا ہے ہر قدم ان گھنی پلکوں کو بچھا لوں تو چلوں عجز کے پُھول ہواؤں میں بکھیروں پہلے مغفرت کا سروسامان اُٹھا لوں تو چلوں دامنِ عرضِ ہنر چاک ہوا جاتا ہے خشک ہونٹوں پہ زرِ نعت سجالوں تو چلوں جان دے دوں سرِ دہلیز پیمبرﷺ میں بھی راستہ کوئی حضوری کا بنا لوں تو چلوں سجدۂ شکر بھی واجب ہے مرے ہونٹوں پر جانبِ شہرِ نبیﷺ نامِ خدا لوں تو چلوں سامنے شہرِ پیمبرﷺ کی گذر گہ ہَے ریاضؔ ذرّے ذرّے کو مَیں آنکھوں سے لگالوں تو چلوں شوق دامن کو نہیں چھوڑتا لیکن مَیں ریاضؔ تشنگی حرفِ ستائس کی بجھا لوں تو چلوں ❣️ریاض حسین چودھری رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہ❣️ #ریاضحسینچودھری

  • تضمین بر کلام جامی علیہ الرحمہ

    *تضمین بر کلام جامی علیہ الرحمہ* درود بہ روئے تو اے جان عالم سلام بہر تار آں زلف پر خم بہ بزمش رساں اے صبا ایں پیامم *سلام علیک اے نبئ مکرم* *مکرم تر از آدام و نسل آدم* دم مرگ یارب ہو اپنا یہ عالم کہ پیش نظر ہو وہ محبوب اکرم سناکر اسے حال دل یوں کہیں ہم *سلام علیک اے نبئ مکرم* *مکرم تر از آدم و نسل آدم* یہی اپنا نالہ ہو جب تک جئیں ہم یہی پڑھتے پڑھتے الہی مریں ہم یہی کہتے کہتے لحد سے اٹھیں ہم *سلام علیک اے نبئ مکرم* *مکرم تر از آدم و نسل آدم* جگر پارہ پارہ ہے آنکھیں ہیں پرنم کوئی دم کا مہماں ہوں آنکھوں میں ہے دم صدا اب بھی ہر مو سے آتی ہے پیہم *سلام علیک اے نبئ مکرم* *مکرم تر از آدم و نسل آدم* کہاں تک سہیں ہجر کے صدمہ و غم بلالو مدینے میں اے شاہ عالم کہ جالی پکڑ کر یہ نالہ کریں ہم *سلام علیک اے نبئ مکرم* *مکرم تر از آدم و نسل آدم* بسی تیری خاطر دو عالم کی بستی سمک سے سما تک حکومت ہے تیری یہ حشمت یہ شوکت سنی ہے نہ دیکھی سلام علیک اے ز آبائے علوی *بصورت مؤخر بمعنی مقدم* *سلام علیک اے نبئ مکرم* دوعالم میں پھیلی ہے جس گل کی نکہت ہے آفاق میں جس کا شور ملاحت وہ تو ہی ہے اے مظہر حسن وحدت سلام علیک اے ز آغاز فطرت *طفیل وجود تو ایجاد عالم* *سلام علیک اے نبئ مکرم* مدینے کے دل بر تجھے جب سے دیکھا نہیں بھولتا تیرا حسن دل آرا سما جا ان آنکھوں میں اس دل میں آجا سلام علیک اے ز اسمائے حسنی *جمال تو آئینۂ اسم اعظم* *سلام علیک اے نبئ مکرم* کہاں تک سناؤں تمنائے خاطر جو دل پر گزرتی ہے تم پہ ہے ظاہر تڑپتا رہوں ہجر میں کب تک آخر سلام علیک اے شناسا بصد سر *کہ روح الامین در یکے نیست محرم* *سلام علیک اے نبئ مکرم* دکھادیجیے خواب میں ہی وہ صورت سنگھادیجیے اپنے بالوں کی نکہت دوعالم میں شان رحمت کی شہرت توئی یارسول اللہ آں بحر رحمت *کہ باشد محیط از عطائے تو یک نم* *سلام علیک اے نبئ مکرم* الہی دکھادے وہ گلزار طیبہ جہاں کھل رہا ہے وہ رحمت کا لالہ کہوں اس سے دکھلا کے زخمی کلیجہ جگر تشنگانیم از رہ رسیدہ *ترحم علینا بماء ترحم* *سلام علیک اے نبئ مکرم* کبھی تو دکھادو بلاکر خدارا وہ زلفوں کی سج دھج وہ مکھڑے کا جلوہ کہ ہم جان دے دیں وہیں کرکے نعرہ *جزاک الذیں عم جودا و برا* *وارضاک عنا وصلے وسلم* *سلام علیک اے نبئ مکرم* *معین* حزیں جب سے دیکھی وہ صورت ہوئی سرد دل پر دوعالم کی الفت بنے گی اسی در پہ اب اپنی تربت کشادیم بار سفر در دیارت چوں *جامی* زبار گنہ پشتہا خم *سلام علیک اے نبئ مکرم* *از قلم* عاشق رسول نبیرۂ بانئی سلسلۂ فریدیہ شہزادۂ حضور مصلح الدین ڈپٹی کلکٹر علیہ الرحمہ پیر طریقت رہبر راہ شریعت حضرت علامہ مولانا بابو محمد *معین الدین* قادری مجددی فریدی المعروف *بابو علیہ الرحمہ* میر گنج شریف بھوجپور آرہ _مرتبہ :_ خاکپائے اولیاء کرام محمد شوقین نواز *شوق فریدی*

  • تو مرا عشق ہے ایمان ہے اے نورِ قدم زار

    *تو مرا عشق ہے ایمان ہے اے نورِ قدم زار* مظہرِ ذاتِ خدا مبدءِ تاثیرِ ھَبا قبلہ گہِ اَرض و سما ناظرِ الواحِ قضا قاسم و مختارِ عطا نافئ لَا اے شہِ ابرار حجّتِ حرفِ رَفَعْنا سے ہوۓ مَا و شُما عجز سراپا ، تری توصیف و ثنا کا کسی صورت نہیں حق ہوتا ادا ، سکتہ میں ہے جنبشِ گفتار مہرِ ایراد ہوئی ثَبت کُھلے کن کے دَر و بَست عدم بن کے اٹھا ہست یہ تھا یومِ الست ، ایک تحیرّ تھا ہر اِک سَمت ہر اِک روح تھی بے چین کہیں اعلیٰ تھے کہیں پست ، کہیں نیک و بدِ بخت ، کہیں صاحبِ ہوش اور کہیں مست ، مگر تیرے بلیٰ کہنے پہ موقوف سبھی کا ہوا اِقرار رحمتِ خاص وہ فرمائی گئی ، بزم سجائی گئی صورت تری دکھلائی گئی ، تا بہ ابد طاقِ دل و دیدہ میں ٹھہرائی گئی تیری ہی تصویر فرد میثاق کی لائی گئی جو علتِ تخلیق بتائی گئی تو جملۂ آثار و مظاہر تری تصدیق کیے بنتے گئے پرچۂ اَخبار نغمے مولودِ محمّد کے چِھڑے ، کعبے میں بُت اَوندےگرے ، زلزلے ایواں گہِ کسریٰ میں اٹھے ، رنگ کہ ساوہ کے اڑے ، ہوگئے آتش کدے خاموش بحرِ نِعمات بہے ، سبزے اُگے ، دشت کِھلے ، ساز بجے ، تذکرے یوں ہونے لگے ، قصے اناجیل میں تورات میں تھے جس کے پڑھے آگیا وہ قاسم و مختار اللہ اللہ یہ ہدایت یہ اِراءَت یہ اِصالت یہ ِاعانت یہ عنایت ، متلاشئ معارف پہ کھلا عالمِ وحدت کہ مٹا رنگِ کثافت وہ بڑھی شانِ لطافت نہ رہا قضیۂ وہمیّۂ کثرت ، ترے احکام و اطاعت کی بدولت یوں ہر اک فردِ جماعت پہ کھلے غیب کے اَسرار حضرتِ زیدِ سَرافراز ، شناساۓ ہمہ راز ، صور ہاۓ خطوطِ حدِ آغاز کا ایسا وہ نظر باز ، ہوا محرمِ ہر خلیۂ تکوین وجد انداز ، ہوا پیشِ شہِ ازمنہ و حیّزِ کل ناز ، اٹھانے کو حجاباتِ دو عالم ، تو اٹھی ایسے میں آواز کہ رک بندۂ بیدار شک نہیں اس میں ، کہ فرمانِ شہِ جن و بشر ، میری اِس امت کے سبھی اہلِ نظر ظاہر و باطن کے گہر ، ہیں ورثاۓ رُسُلِ عالمِ ایجاد ہیں سبھی معتبر و مشتہر و منتثر و مقتدر و مفتخر و منتصر و منفجر و مؤتمر و حلقۂ اشراف میں سب لائقِ دستار شیشۂ رویتِ مصحف ، تو معرّف ، تو ہے شارح ، ہیں سبھی تیرے مکلّف ، تو مطوّف تو مشرّف تو ہے بے صوت و کَلمِ زاد ہراک جان کا مصرف چشم مازاغ و ادا ناز ، اے مزلف ہے ہر اِک نطقِ مقفیٰ و مردّف تری مدحت کے تاثّر سے مکیّف تری جانب ہے رخ و سجدۂ افکار کہیں حسان کہیں ابنِ رواحہ کہیں عباس کہیں ابن اکوع ابن سریع ابن زہیر اور کہیں نابغہ جعدی کا سخن ہوتا ہے بے تاب کہیں رومی کہیں جامی کہیں عرفی کہیں قدسی کہیں عطار کہیں خسرو و محسن کہیں ہے ذوقِ حسن اور کہیں طرزِ رضا نقشۂ اظہار تو ہے وہ آیۂ تَنزیل کہ جبریل لیے لہجۂ ترتیل ہوا جاتا ہے تحلیل ترے متنِ حقیقت کی ہو تفصیل یہ ممکن ہی نہیں ہے نہ ترے جیسی ہوئی کوئی بھی تشکیل نہ تمثیل نہ ہے ہمسرِ تفضیل ، تجھی پر ہوا اتمامِ دلیلِ خطِ تکمیل اے قبلہ گہِ انوار شانِ لولاک لقب پیکرِ اوصافِ عجب عالی حسب پاک نسب ماہِ عجم مہرِ عرب حسنِ طلب جانِ طرب اے سَبَبِ جملۂ اسباب صاحبِ اوجِ رُتَب ، نطق بہ لب حلقۂ مخلوق یہ سب ، محوِ ادب ، کہتا ہے اب ، جانِ عطب ہوگئی ہے پیشِ غضب ، ہے کرم آپ کا درکار ہم نے اوراقِ زمانہ کو پڑھا اور یہ پایا جو کبھی امتوں پر ٹوٹ پڑے قحط و بلا آتی تھیں نبیوں کی طرف بہر دعا و استمداد تو پھر اے سیدِ اعلیٰ و عُلیٰ منصرفِ حکمِ قضا جانِ عطا روحِ سخا شانِ خدا تیرے درِ ناز سے ہم کیسے سنیں جملۂ انکار تو بس اب چشمِ کرم مخزنِ ابحارِ نِعَم صاحبِ ہر جاہ و حشم تیری کریمی کی تجھے آج قسم لے کے نہ خالی پھرے یہ کاسۂ خیرات تو ہے رازیٓ کا بھرم تیرے وسیلے کا بھرے پھرتا ہے دم پشت پناہی پہ تری خامۂ تقدیر یہ کرنے پہ ہے خم دیجیے اجازت اسے سرکار از : میرزا امجد رازی #میرزاامجدرازی

  • سلام علیک ای نبی مکرم

    سلام علیک ای نبی مکرم مکرم تر از آدم و نسل آدم سلام علیک ای ز آباء علوی به صورت مؤخر به معنی مقدم سلام علیک ای ز آغاز فطرت طفیل وجود تو ایجاد عالم سلام علیک ای ز اسماء حسنی جمال تو آیینه اسم اعظم سلام علیک ای به ملک رسالت تو را خاتم المرسلین نقش خاتم سلام علیک ای شناسا به صد سر که روح الامین در یکی نیست محرم سلام علیک ای ز ابر نوالت مرا کشتزار امل سبز و خرم هزاران تحیت ز حق باد فایض به روح تو و آل و صحب تو هر دم به تخصیص آنان که هستند با تو به یک جا ز جنسیت تام منضم اگر فیض نورت نبودی نمودی یکی ملت کفر و اسلام با هم وگر راه خلد از تو روشن نگشتی که رستی ز ظلمات قعر جهنم ز سعی تو شد فتح ابواب مغلق ز نطق تو شد کشف اسرار مبهم جزاک الذی عم جودا و برا و ارضاک عنا و صلی و سلم تویی یا رسول الله آن بحر رحمت که باشد محیط از عطای تو یک نم جگر تشنگانیم از ره رسیده ترحم علینا بماء ترحم درونها فگاریم و دلها جراحت ز لطف تو داریم امید مرهم گشادیم بار سفر در دیارت چو جامی ز بار گنه پشتها خم رجا واثق آمد به فضل تو ما را که این بارها گردد از پشت ما کم گشایی به تخلیص ما لب که آمد تو را فتح باب شفاعت مسلم حضرت علامہ الشاہ عبدالر حمٰن جامی رحمۃ اللہ علیہ #اویس_رضوی #NaatAcademy #owaisrazviart #OwaisRazvi #عبدالرحمنجامیعلیہالرحمہ

  • فرش تا عرش ہے جو حسن و جمال اچھا ہے

    فرش تا عرش ہے جو حسن و جمال اچھا ہے سب خیالوں سے محمد کا خیال اچھا ہے ہجر لاحق ہو تو لیتے ہیں مزہ دوری کا قرب حاصل ہو تو کہتے ہیں وصال اچھا ہے یادِ سرکار میں جو رہتا ہے دل پر طاری ساری خوشیوں سے وہی حزن و ملال اچھا ہے گلشنِ جاں میں مہکتے ہیں درودوں کے گلاب اس لیے مجھ سے گنہگار کا حال اچھا ہے فیض سے جس کی فصاحت نے تعارف پایا وہ شہہ اہلِ سخن,شیریں مقال اچھا ہے ان کی آمد سے ہلے قیصر و کسریٰ کے مکاں دبدبہ,رعب یہ ہیبت یہ جلال اچھا ہے جس کے اَسْہَدْ کو ہے اَشْہَدْ پہ تفوّق حاصل سارے اصحاب میں کیا نطقِ بلال اچھا ہے شہرِ طیبہ کی فضاؤں میں جو ہوجائے بسر وہ مہینہ,وہی ہفتہ,وہی سال اچھا ہے آپ سے آپ کو شہزاد نے مانگا آقا سائل اچھا نہیں سائل کا سوال اچھا ہے کلام: علامہ شہزاد مجددی #علامہشہزادمجددی

  • وہ یوں تشریف لاۓ ہم گنہ گاروں کے جھرمٹ میں

    وہ یوں تشریف لاۓ ہم گنہ گاروں کے جھرمٹ میں مسیحا جیسے آجاتا ہے بیماروں کے جھرمٹ میں مدد فرمائیے آقا پریشاں حال امت کی کہ شور المدد برپا ہے بے چاروں کے جھرمٹ میں لرز جاتی ہے ہر موجِ بلا سے آج وہ کشتی رہا کرتی تھی جو خنداں کبھی دھاروں کے جھرمٹ میں تلاشِ جذبہ ایماں عبث ہے کینہ کاروں میں وفا کی جستجو اور ان جفا کاروں کے جھرمٹ میں حسین ابنِ علی کی آج بھی ہم کو ضرورت ہے گھرا ہے آج بھی اسلام خونخواروں کے جھرمٹ میں انہیں کا عکسِ رخ جلوہ فگن ہے ورنہ اے تحسیں چمک ایسی کہاں سے آ گئی تاروں کے جھرمٹ میں کلام: صدر العلماء مظہر مفتئی اعظم ہند حضرت علامہ مفتی محمد تحسین رضا خاں صاحب علیہ الرحمہ #تحسینرضاخانصاحب

  • سارے انسانوں کی پہچان ہے چہرہ تیرا ﷺ

    سارے انسانوں کی پہچان ہے چہرہ تیرا ﷺ ہر حوالے سے ضروری ہے حوالہ تیراﷺ تیرےﷺ قدمَین کا دھوون ہے جمالِ ہستی مَیں بیاں کیسے کروں حسنِ سراپا تیرا ﷺ مجھ کو بھی رزقِ ثنا، اذنِ شفا، بالِ ہما تیرا ﷺ در چھوڑ کے جائے کہاں منگتا تیرا ﷺ مَیں نے قرآن پڑھا، تیرے ﷺ محاسن دیکھے ہر صحیفہ ہے حقیقت میں قصیدہ تیرا ﷺ ختم ہونا تھا نبوت کا یہ منصب تجھ پر ہر زمانہ، مرے آقا ﷺ ہے زمانہ تیرا ﷺ لازمی ہے چلیں احکامِ شریعت پہ مگر مغفرت کے لیے کافی ہے وسیلہ تیرا ﷺ لاکھ خِلْعت ہے تری ﷺ ایک غلامی پہ نثار میری زنجیر کا ہر ایک ہے حلقہ تیراﷺ آج بھی پھول کھلے شاخِ برہنہ پہ بہت آج بھی ابرِ کرم ٹوٹ کے برسا تیرا ﷺ اِک تَسلسُل سے نبی ﷺ آتے رہے دنیا میں تا کہ ہر دور میں ہوتا رہے چرچا تیراﷺ گنبدِ سبز کو ڈھونڈے ہے سرِ حشر، ریاضؔ مرکزِ عشق وہی ایک مدینہ تیرا ﷺ ریاض حسین چودھری رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہ #ریاضحسینچودھری

  • جہاں میں تذکرہ ہے جن لبوں کی جگمگاہٹ کا

    ?ثناۓ حضور ﷺ? (نادر و نایاب قوافی) جہاں میں تذکرہ ہے جن لبوں کی جگمگاہٹ کا اجالا ہو مرے دل میں بھی ان کی مسکراہٹ کا ادب کی اوڑھ کر چادر ، پئےِ تسلیم آتی ہے نہیں اُس در پہ آوازہ ، ہوا کی سرسراہٹ کا پلادیتے ہیں جس کو جام وہ چشمِ عنایت سے نہ اُس کو خوف گِرنے کا نہ خطرہ ، لڑکھڑاہٹ کا بڑی مُعجِز خرامی سے قدم رکھتے ہیں وہ لیکن فضا کی مشکباری ، کام کردیتی ہے آہٹ کا درِ رحمت کے ذروں میں ستارے جھلملاتے ہیں دلِ بینا سے ہوتا ہے نظارہ ، جِھلملاہٹ کا عرق اُن کا عروسِ گل کے ہے دامانِ فطرت میں یہی ہے راز ، گلشن میں کلی کی کِھکھلاہٹ کا اگر ذوقِ ترنم ہو تو بس اُن کی ثنا گاؤ ! تعلق ، خلد سے ہے نعتِ شہ کی گنگناہٹ کا گِری احقاقِ حق کی ایسی بجلی اُن کی آمد سے ابھی تک قصرِ باطل میں ہے عالم ، سنسناہٹ کا حقیقت نے لگایا وہ تمانچہ ، اُن کے بدگو پر رہے گا حشر تک احساس اُس کی جَھنجھناہٹ کا دواۓ توبہ سے وہ آج ہی کر لے علاج اپنا خلافِ اہلِ حق ، جس کو جنوں ہے بڑبڑاہٹ کا امیری میں بھی ہم شانِ فقیری رکھتےہیں سیفی اثر ، دل پر نہیں ہے سیم و زر کی کھنکھناہٹ کا سیدشاکرحسین سیفی https://www.facebook.com/NaatAcademyIN/ Naat Lyrics Https://instagram.com/naatacademy #سیدشاکرحسینسیفی

  • بہارِ جاں فزا آئے نسیمِ بوستاں آئے

    بہارِ جاں فزا آئے نسیمِ بوستاں آئے حلیمہ تیری کٹیا میں گلستانِ جناں آئے صدائے مرحبا صد مرحبا گونجی جہاں بھر میں مبارک ہو مبارک سرورِ کون و مکاں آئے مہکتا ہے چمکتا ہے دمکتا ہے وہ کاشانہ مرے آقا مرے مولٰی مرے دلبر جہاں آئے یہ سن کر دوڑ آیا ہے قمر کاسہ لئے در پر جنابِ آمنہ کی گود میں وہ ضو فشاں آئے وہ عبداللہ کے نورِ نظر اور کل جہاں کی جاں کہ وجہہ دو جہاں بن کر شہنشاہِ زماں آئے چلی جب لے کے مکّے سے حلیمہ گود میں انکو فدا ہونے کو قدموں پہ زمین و آسماں آئے نبی سرور سے پہلے راج تھا ظلم و ستم کا ہی وہ آئے تو جہاں میں دوڑ کر امن و اماں آئے نبی خاتم نبی ہادی نبی طہ نبی یسیں بتانے سب جہاں بھر کو ہدایت کے نشاں آئے یہ دربارِ محمد ہے یہاں پر ہاتھ پھیلائے زمیں آئے زماں آئے چنیں آئے چناں آئے ترے فرمان پر مٹّھی میں کنکر بول اٹھتے ہیں تو چاہے تو زباں آئے تو چاہے تو بیاں آئے خلیل اللہ کلیم اللہ نجی اللہ صفی اللہ سبھی کہنے لگے آئے ہماری عز و شاں آئے وہ جنکے دم قدم سے ہی زمانہ نور ہے اختر وہ ہی شمس الضحیٰ آئے وہ ہی نورِ فشاں آئے ✍️ سعدیہ بتول کوثر اشرفی

bottom of page