top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

سارے انسانوں کی پہچان ہے چہرہ تیرا ﷺ

سارے انسانوں کی پہچان ہے چہرہ تیرا ﷺ ہر حوالے سے ضروری ہے حوالہ تیراﷺ

تیرےﷺ قدمَین کا دھوون ہے جمالِ ہستی مَیں بیاں کیسے کروں حسنِ سراپا تیرا ﷺ

مجھ کو بھی رزقِ ثنا، اذنِ شفا، بالِ ہما تیرا ﷺ در چھوڑ کے جائے کہاں منگتا تیرا ﷺ

مَیں نے قرآن پڑھا، تیرے ﷺ محاسن دیکھے ہر صحیفہ ہے حقیقت میں قصیدہ تیرا ﷺ

ختم ہونا تھا نبوت کا یہ منصب تجھ پر ہر زمانہ، مرے آقا ﷺ ہے زمانہ تیرا ﷺ

لازمی ہے چلیں احکامِ شریعت پہ مگر مغفرت کے لیے کافی ہے وسیلہ تیرا ﷺ

لاکھ خِلْعت ہے تری ﷺ ایک غلامی پہ نثار میری زنجیر کا ہر ایک ہے حلقہ تیراﷺ

آج بھی پھول کھلے شاخِ برہنہ پہ بہت آج بھی ابرِ کرم ٹوٹ کے برسا تیرا ﷺ

اِک تَسلسُل سے نبی ﷺ آتے رہے دنیا میں تا کہ ہر دور میں ہوتا رہے چرچا تیراﷺ

گنبدِ سبز کو ڈھونڈے ہے سرِ حشر، ریاضؔ مرکزِ عشق وہی ایک مدینہ تیرا ﷺ

ریاض حسین چودھری رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہ

27 views
bottom of page