عرش والوں کا وظیفہ الصلٰوۃ والسلام مومنوں کو رب کا تحفہ الصلٰوۃ والسلام
روح کی تسکین کا باعث درودِ پاک ہے دل کی راحت کا ذریعہ الصلٰوۃ والسلام
پیارے آقا کی محبت میں گزاریں رات دن پائیں گے خلدِ معلیٰ الصلٰوۃ والسلام
مشکلوں کا حل اسی میں رکھ دیا اللہ نے اسم اعظم ہے نبی کا الصلٰوۃ والسلام
خُلق میں کردار میں گفتار میں کونین میں مصطفیٰ ہیں سب سے اعلیٰ الصلٰوۃ والسلام
اُن کی باتیں امن کی بنیاد سب یہ جان لو ہیں ہدایت کا خزینہ الصلٰوۃ والسلام
اُن کی مدحت اور عظمت کا علمبردار ہے آسمانی ہر صحیفہ الصلٰوۃ والسلام
اپنی رحمت اور کرم سے یانبی چمکائیے سب کی قسمت کا ستارہ الصلٰوۃ والسلام
اذن طیبہ کے سفر کا دیجیے یاسیّدی میں بھی اب مدینہ الصلٰوۃ والسلام
میرے گھر پر رب تعالیٰ کا کرم ہے دیکھیے پڑھ رہا ہے بچہ بچہ الصلٰوۃ والسلام
دونوں عالم میں کہیں بھی اے رضا ممکن نہیں ہو کوئی بھی اُن کے جیسا الصلٰوۃ والسلام
کلام سیّد حسنین رضا ہاشمی