top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام دنیا کے بادشہ بھی اسی در کے ہیں غلام

تیرا غلام وہ کہ جو شاہوں کو بھیک دے نسبت نے دے دیا ہے بلندی کا وہ مقام

دیکھیں گے حشر میں تری وہ شان پرجمال بے شک کرم بنائے گا امت کو شادکام

وہ دل کہ جس پہ ہو گئے قربان کتنے دل جس دل میں ہو گیا ہے ترے عشق کا قیام

وہ مے کہ جس نے بخشی ہے ایماں کو تازگی صدقے میں اہل بیت کے مل جائے ایک جام

عشاق بارگاہ نبی کے ہیں بے مشال یاد رسول میں جو گزارے ہیں صبح و شام

قربان جو ہوا ہے ترے نام پاک پر ملتی ہے ایسی موت کو پھر زندگی دوام

سرکار کے طفیل سے روشن ہے کل جہاں جلوہ رسول پاک کا ہے جلوۂ مدام

ہیں کتنے خوش نصیب ثنا خوانِ مصطفیٰ آ جائے کاش تیرا بھی “اظہار” ان میں نام

کلامِ حضور مخدوم العلماء شیخ اعظم سید اظہار اشرف اشرفی الجیلانی علیہ الرحمہ

48 views
bottom of page