top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

یہ وہ محفل ہے جس میں احمدِ مختار آتے ہیں

یہ وہ محفل ہے جس میں احمدِ مختار آتے ہیں ملائک لے کے رحمت کے یہاں انوار آتے ہیں

زیارت کے لیے بن کر ملک زوار آتے ہیں نبی کو دیکھنے یاں طالبِ دیدار آتے ہیں

غلامانِ شہِ دیں بزم میں یوں آتے ہیں جیسے بھکاری بھیک لینے برسردربار آتے ہیں

وہ لے جاتے ہیں بخشش کی سند سرکار طیبہ کی لیے رحمت کے خوانوں میں ملک انوار آتے ہیں

نگاہ کو رباطن قاصر و مجبور ہے لیکن شہ کون و مکاں ہر دل میں سوسو بار آتے ہیں

منافق جانتے ہیں شرک کراس بزم اقدس کو تو خود کیوں شرک کرنے کے یلے مکار آتے ہیں

مخالف بے ادب اس ذکر کی رفعت کو کیا سمجھے یہاں پر سر کے بل اہل سنن دین دار آتے ہیں

قیامِ محفلِ مولد سے جلتے ہیں بہت منکر مگر مومن پہن کریاں ادب کے ہار آتے ہیں

یہ ان کے سبز گنبد پر بخط نور لکھا ہے وہ اچھے ہو کے جاتے ہیں جو یاں بیمار آتے ہیں

اٹھے گا شور محشر میں گنہگارو نہ گھبراؤ وہ دیکھو شاہ کھولے گیسوئے خمدار آتے ہیں

خریدیں گے جو رحمت کے عوض انبار عصیاں کی خریدار گنہ اب برسربازار آتے ہیں

جو کہتے ہیں مصیبت میں اغثنی یا رسول اللہ مدد کر نیکو ان کی سیدابرار آتے ہیں

شب تاریک مرقد سے نہ گھبرائے دل مضطر کوئی دم میں نظر وہ چاندسے رخسار آتے ہیں

خدا وند ادم آخر یہ عزارئیل فرمائیں جمیلِ قادری ہوشیار ہوسرکار آتے ہیں

قبالۂ بخشش

29 views
bottom of page