top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

ہر لحظہ ہے رحمت کی برسات مدینے میں

ہر لحظہ ہے رحمت کی برسات مدینے میں فیضان محمد ﷺ ہے دن رات مدینے میں پلکوں پہ سجاوءں گا خاک مدینے کی لے جائیں اگر مجھ کو حالات مدینے میں کچھ ہار درودوں کے ہے زاد سفر میرا لے جاوءں گا اشکوں کی سوغات مدینے میں عرشی بھی سوالی ہیں فرشی بھی سوالی ہیں ملتی ہے شفاعت کی خیرات مدینے میں دربار سے کوئی بھی ناکام نہیں پھرتا سنتے ہیں وہ سائل کی ہر بات مدینے میں جس ذات کی برکت سے ہے نام ظہوری کا ہے جلوہ نما ہر سو وہ ذات مدینے میں ہر لحظہ ہے رحمت کی برسات مدینے میں فیضان محمد ﷺ ہے دن رات مدینے میں الحاج محمد علی ظہوری علیہ الرحمہ

137 views
bottom of page