top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

عرش پر ہیں اُن کی ہر سو جلوہ گستر ایڑیاں

عرش پر ہیں اُن کی ہر سو جلوہ گستر ایڑیاں

گہہ بہ شکل بدر ہیں گہہ مہر انور ایڑیاں

میں فدا کیا خوب ہیں تسکین مضطر ایڑیاں

روتی صورت کو ہنسا دیتی ہیں اکثر ایڑیاں

دافع ہر کرب و آفت ہیں وہ یاور ایڑیاں

بندۂ عاصی پہ رحمت بندہ پرور ایڑیاں

غنچۂ امید ان کی دید کا ہوگا کبھی

پھول کہ ہیں اب نظر میں ان کی خوشتر ایڑیاں

نور کے ٹکڑوں پہ ان کے بدر و اختر بھی فدا

مرحبا کتنی ہیں پیاری ان کی دلبر ایڑیاں

یا خدا تا وقت رخصت جلوہ افگن ہی رہیں

آسمانِ نور کی وہ شمس اظہر ایڑیاں

ان کی رفعت واہ واہ کیا بات اخترؔ دیکھ لو

عرشِ اعظم پر بھی پہنچیں ان کی برتر ایڑیاں

٭…٭…٭

16 views
bottom of page