top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

سلام اے مرشدِ کامِل ، سلام اے شیخِ لاثانی

سلام اے مرشدِ کامِل ، سلام اے شیخِ لاثانی سلام اے سیدی تاج الشریعہ فیضِ یزدانی

جمالِ حجۃ الاسلام ، عکسِ مفتئ اعظم سلام اے غوث کے نائب ، رضا کے ظِلِّ روحانی

سجے ہیں چَرخِ حکمت پر ترے افکار کے تارے دلوں کو نور دیتی ہے ترے جلوؤں کی تابانی

علومِ اعلیٰ حضرت کا خزینہ تیرا سینہ ہے سلام اے سیدی اختر ، ضیاے بزمِ عرفانی

اکابر نے تجھے اپنے کمالوں کا امیں مانا اصاغر نے تری دہلیزِ فن پر رکّھی پیشانی

عدو کے چاہنے سے تیرے چرچے گھٹ نہیں سکتے تری عظمت ہے پائندہ ، تری شوکت ہے لافانی

سلام اے وہ کہ مانا فخرِ ازہر ، جسکو ازہر نے سلام اے وہ ، جسے حاصل ہوئ کعبے کی مہمانی

ترے الفاظ ہیں یا معرفت کے لعل و گوہر ہیں ادب کے سَعدئِ دوراں، سخن کے جامئ ثانی

قدم اٹّھے تو کوہ و بحر نے بھی دے دیا رستہ جہاں پہنچے تو اُس خِطّے پہ برسا فضلِ ربانی

تری نسبت کو اپنائے ، جسے اعزاز پانا ہو ترے دامن سے لگ جائے، جسے قسمت ہو چمکانی

ترا نقشہ نگاہِ دہر نے محفوظ رکھا ہے ترے حُسنِ اَتَم کی آج بھی دنیا ہے دیوانی

سلام اے مَردِ مومن ، رہبر حق ، پاسبانِ دیں ترے حصے میں آئ باغِ ملت کی نگہبانی

بچالو ہم کو آکر وقت کی بیداد لہروں سے سفینہ بیچ دریا میں ہے اور آئ ہے طغیانی

ترے گھر کی بہاریں دن بدن ہوں اوج پر شاہا مہکتا ہی رہے یہ علم وفن کا باغِ نورانی

فریدی سے نہ ہو پایا رقم یہ نغمۂ مِدحت خوشا تیرے فضائل ،، آہ اپنی تنگ دامانی ======= از فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان

9 views

Recent Posts

See All

سلام اس پر نبوت نے جسے صدیق فرمایا

سلام اس پر نبوت نے جسے صدیق فرمایا شرف جس نے یہاں معراج کی تصدیق کا پایا سلام اس پر کہ جس نے سبقتِ ایماں بھی پائی ہے اس عزت کے لیے تقدیر جس کو چن کے لائی ہے سلام اس پر جو اک تاریخ ہے حسنِ عزیمت کی س

bottom of page