دلِ مشتاق کی ہے آرزو بس
- Naat Academy
- Aug 16, 2021
- 1 min read
دلِ مشتاق کی ہے آرزو بس کہ اُن قدموں پہ دیجے جان تو بس
تڑپنا لوٹنا اس خاکِ در پر یہی حسرت، یہی ہے آرزو بس
ملے گر خاکِ صحرائے مدینہ دلِ صد چاک ہو جائے رفو بس
کسی ڈھب ہو رسائی اُس گلی تک یہی کوشش، یہی ہے جستجو بس
تمامی ہم صفیر منزل کو پہنچے فقط پہنچا نہ کافؔی آہ تو بس