اے جان جہاں تجھ کو ہے کچھ اس کی خبر بھی
- Naat Academy
- Aug 19, 2021
- 1 min read
اے جان جہاں تجھ کو ہے کچھ اس کی خبر بھی بے تاب ترے ہجر میں دل بھی ہے جگر بھی
تابندگئی نقش کفِ پا نہ پوچھئے سائے کو جن کے پا نہ سکے شمش و قمر بھی
پرواز شہپر نبویﷺ کچھ نہ پوچھئے پیچھے ہی ہو کے رہ گئے جبریل کے پر بھی
ہر سو ہے نظر اور تغافل ہے تو مجھ سے اے حسن! ہے مشتاق تری میری نظر بھی
اخؔتر سبق ملا ہے یہ ہجر رسولﷺ سے بنتے ہیں وجہ زیست کبھی سوز شرر بھی