top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

Sanaye Khwaja

گلابِ مدح و ثنائے خواجہ کو شاخِ جاں پر مری کِھلا کر مرے لبوں کو ، نصیب میرے ، تو نعت کا ذائقہ عطا کر

زمانے بھر میں ہے چھائی ظلمت ، پہ روشنی کی بڑی ہے حسرت اسے اوڑھا دے ، اے کاش کوئی ، غبارِ طیبہ ، ردا بنا کر

وہ ماہِ طلعت چمک اٹھے گا ، ہوائے وصلت بھی چل پڑے گی یا رتجگوں پر تو رتجگا کر ، یا شب کو اپنی شبِ ثنا کر

اے کاش اپنی بھی آئے باری ، کہ پیش انکو کریں سلامی ہجومِ جذبات دست بستہ ، کھڑا ہے حرفِ ثنا اٹھا کر

مجھے جواہر نہ زر کی خواہش ، نہ اونچے دیوار و در کی حاجت اے میرے مختارِ کل تو رکھنا ، گدائے طیبہ مجھے بنا کر

اگر تو چاہے کہ تیرے لمحے ، طمانیت کی ردا میں آئیں تو پھر یہ لازم ہے لمحہ لمحہ درود ان کے لیے پڑھا کر کر

کبھی کسی طور بھی نہ ٹالیں گے ، میرے بندہ نواز اس کو تو اپنی پوشاکِ التجا کو ذرا سے اشکوں سے دھو دیا کر

یہاں پہ جھوٹی اَنا کی کشتی غریقِ بحرِ نیازِ کر دو یہ ہے مدینہ چلو یہاں پر ، سروں کو اپنے جُھکا جُھکا کر

ارے اے فرزندِ عصرِ حاضر ، شعور پانے کا ہے یہی حل تو میرے اُمِّی مدینے والے کی سب احادیث کو پڑھا کر

نضارتیں ان کے نام کی سب خیالِ نادر عطا کریں گی اے خامۂ مُضمَحِل ہمیشہ طوافِ اسمِ نبی کیا کر

کہیں خلافِ اَدب نہ چلنے ، لگے یہ میرا قلم اے آقا سو راہِ حسان پر چلا کر ، اسے تو کلکِ رضا عطا کر

قبولیت کی سند ہو جاری ، کرم کی دولت عطا ہو بھاری غریبِ شہرِ لُغت ہے لایا حروف کچھ طشت میں سجا کر

احمدرضا قادری

10 views
bottom of page