top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

ہیں فضلِ ربّ سے عالَم میں نبی فضل و عطا والے

Updated: Apr 13, 2023

آفاق را گردیدہ ام ۔ مہرِ بُتاں ورزیدہ ام

بسیار خوباں دیدہ ام ۔ اما تو چیز دیگری


یا رسول اللّٰه صلی ﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔


میں زمینوں اور آسمانوں میں پھرا اور ایک سے بڑھ کر ایک حسینوں و جمیل کو دیکھا لیکن آپ صلی اللّٰه تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بات ہی کچھ اور ہے آپ صلی ﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے بہتر "خوبصورت" تو کوئی بھی نہیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


ہیں فضلِ ربّ سے عالَم میں نبی فضل و عطا والے

وہی ہیں قاسمِ نعمت ، وہی جُود و سخا والے


خُدا نےکس قدر اُونچا کیا ذِکرِ شَہِ والا

اُنہی کے گیت گاتے ہیں سبھی اَرض و سما والے


چُنِیدہ ہیں جو خالِق کے ، پسندیدہ ہیں خَلقت میں

وہی حُسنِ مجسَّم ہیں ، وہی ناز و ادا والے


اُسی نورِ مجسَّم سے ہے آب و تاب عالَم کی

اُسی کے فیض سے روشن ہیں سب نور و ضیا والے


مقامِ حمد پر فائز جنابِ مصطفیٰ ہوں گے

اِنہی کے مدح خواں ہوں گے سبھی روزِ جزا والے


تڑپتے تلملاتے عاصیوں کو یہ خبر کر دو

محمد مصطفیٰ محشر میں ہیں حوض و لِوا والے


نکالیں گے وہ دوزخ سے گنہگارانِ اُمت کو

سکونِ دائمی پائیں گے یوں کَرب و بَلا والے


اُنہی کی تابشِ رُخ سے سحر کی روشنی پھیلی

شبِ غم میں اَنیسِ جاں ہیں وہ زُلفِ دوتا والے


اُنہی کا گھر خُدا کا در ، وہی ہادی وہی رہبر

اُنہی کے نقشِ پا پہ چلتے ہیں راہِ خُدا والے


جو اُن کی نعمتیں کھا کر اِہانت اُن کی کرتے ہیں

وہ کتنے بے مروت ہیں، بڑے جور و جفا والے


ہوئے ہیں پیشوا و مُقتدا ، اَصحاب و اُمت کے

ابو بکر و عمر عثماں علی عِزّ و عُلا والے


خلاصہ ہے دلائل کا ، عقیدہ اہلسنت کا

ہیں اَصحابِ نبی سب عادل و صدق و صفا والے


جو بعدِ انبیا اَفضل کہیں صدیق اکبر کو

وہ سُنّی ہیں ، وہی تو ہیں علی مشکل کُشا والے


دِفاعِ دِین و مسلک کیلئے ہر جا بحمدِ اللہ

رہے غالب، ہوئے فاتح، جو ہیں احمد رضا والے


عطائے مصطفی سے سُنیت پر استقامت ہے

رضائے ربّ سے ہو برہان تم احمد رضا والے


ابوالحقائق مفتی راشد علی رضوی برہان عطاری مدنی



175 views

Recent Posts

See All
bottom of page