Ameer Sunni Dawate Islami – Hafiz O Qari Maulana Shakir Ali Noori
- Naat Academy
- Oct 28, 2019
- 2 min read
در شان – داعئی کبیر عطائے مفتئ اعظم ہند مصلئی خانہء کعبہ, مبلغ اعظم حضرت علامہ و مولانا حافظ و قاری محمد شاکر علی نوری صاحب قبلہ مد ظلہ العالی امیر سنی دعوت اسلامی ممبئی
خدا کی خاص رحمت ہیں عطائے مفتئ اعظم امیر سنی دعوت ہیں عطائے مفتئ اعظم
خطابت گرجدار آواز میں ہوتی ہے خوب ان کی وہابی پر قیامت ہیں عطائے مفتئ اعظم
کیا ہے وقف اپنی زندگی کو دین کی خاطر فدائے اعلی حضرت ہیں عطائے مفتئ اعظم
کہے جاتے ہیں علماء اور مشائخ اہلسنت کے کہ شان اہل سنت ہیں عطائے مفتئ اعظم
ہے شہرہ چار سو ان کا عرب ہو یا عجم پیارے کہ دیں کی کرتے خدمت ہیں عطائے مفتئ اعظم
مفکر بھی مدبر بھی محرر بھی ہیں شاعر بھی بہت کچھ میرے حضرت ہیں عطائے مفتئ اعظم
بسی ہےسرورِ عالم کی الفت قلب کے اندر بہت پاکیزہ فطرت ہیں عطائے مفتئ اعظم
فروغ مسلک احمد رضا کا درس دیتے ہیں صدائے اعلی حضرت ہیں عطائے مفتئ اعظم
مرید مفتئ اعظم ہیں حضرت شاکر رضوی نہایت پاک طینت ہیں عطائے مفتئ اعظم
سجایا علم کا گلشن کئی شہروں میں ملکوں میں زمانے کی ضرورت ہیں عطائے مفتئ اعظم
مخالف لاکھ ہوجائیں انہیں پرواہ نہیں کچھ بھی کہ رکھتے حسن نیت ہیں عطائے مفتئ اعظم
شجاعت میں قناعت میں صداقت میں ارادت میں سراپا عزم و ہمت ہیں عطائے مفتئ اعظم
پڑھا ہے کافروں نے کلمہء حق دیکھ کر چہرہ بڑے ہی خوب صورت ہیں عطائے مفتئ اعظم
کلام اللہ کی تفیسر پر ہوتی ہیں تقریریں کہ باب علم و حکمت ہیں عطائے مفتئ اعظم
شرف بخشا ہے رب نے یہ کہ کعبہ میں ہوئے داخل بہت ہی ذو فضیلت ہیں عطائے مفتئ اعظم
یقیں محکم عمل پیہم مکرم اور معظم بھی امیر سنی دعوت ہیں عطائے مفتئ اعظم
ادارے مسجدیں مکتب بنائے ہیں بہت سارے وقار دین و ملت ہیں عطائے مفتئ اعظم
رضا و غوث و خواجہ کی عنایت خاص ہے ان پر کہ پابند شریعت ہیں عطائے مفتئ اعظم
وقار نوری نے اشعار جو لکھے ہیں یا مرشد! تمہاری ہی عنایت ہیں عطائے مفتئ اعظم
از قلم محمد وقار احمد نوری کلیانی شریف کرناٹک خادم التدریس دارالعلوم یونسیہ نجم العلوم شولاپور مہاراشٹرا
???? ????ℯ?? ________________________________ ᴀᴅᴍɪɴ – https://www.facebook.com/OwaisRazvi
Academy Group Only Writer & Poets https://www.facebook.com/groups/NaatAcademyIndia/
????? ???? ????? ?www.NaatAcademy.com
#OfficialNetwork #NaatEducation #NaatLiterature #NaatLiteracy #NaatAcademy #NaatAcademyIndia #RabiulAwwal2019 #OwaisRazvi #WeLoveOurProphetMuhammadﷺ #نعت_گوئی #نعتیہ_شاعری #تعلیم_سخن #نفحات_بخشش #درودشریف #درودوسلام #یوم_درودوسلام #نعت_رسول #نعت_نبی #نعت_پاک #منقبت #مدینہ #مکہ #اویس_رضوی #مسجدنبوی #رسول_اللہ #صلی_علیہ_وآلہ_وسلم