ہمارے بارے میں
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
نعت اکیڈمی™ نعتیہ تعلیم و ادب کو پروان چڑھانے اور معیاری نعت کے فروغ کے لیے ایک منفرد عملی کوشش ہے۔
ہے ناز مُجھکو اپنے مُقدر پہ اِس لئے
مُجھکو بھی اُن ﷺ کی نعت کی خاطر چُنا گیا
آرزو ایک ہی رکھتا ہوں میں دل میں اپنے
وقف ہو مدحتِ سرور ﷺ کے لئے عمر تمام
اغراض و مقاصد
- نعت گوئی اور نعت خوانی کے معیاری ادب کی اشاعت کرنا۔
- تنقید نعت کے مثبت رویوں کو پروان چڑھانا۔
- عشق و محبتِ رسولﷺ ، احترامِ اہل بیت و صحابہ اور اکرامِ اولیا و صوفیہ کی ترویج و تبلیغ کرنا۔
- نعت کی تعلیم کا ابلاغ سلف صالحین، اولیائے کاملین اور بزرگان دین کے ملفوظات کی روشنی میں کرنا۔
- حمد و نعت گوئی کے صحیح اصولوں سے واقف کرانا۔
- نئی نسل میں روایتی نعت خوانی کی جڑوں کو مضبوط کرنا۔
- نعت خوانی کو دورِ حاضر کے ناپسندیدہ رحجانات و امکانات سے بچانے کی سعی کرنا۔
- نعت خوانی میں علمی، فکری اور شخصی رحجانات میں بہتری لانا۔
- منبرِ نعت خوانی پر بیٹھنے والے نعت خواں حضرات میں حمد و نعت کے تقدس اور اس کے لوازمات کا شعور و ادب بیدار کرنا۔
- نعت خوانی اور ذکر و فکر کے ذریعے نوجوانوں میں محبت و خشیتِ الٰہی اور عشقِ رسول ﷺ کے جذبات ابھارنا۔
- مسلکِ حق اہل سنت و جماعت بالخصوص نظریات و افکارِ امام احمد رضا قادری برکاتی بریلوی کا تحفظ و استحکام کرنا۔
نعت اکیڈمی ٹیم
سربراہ
علامہ سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی
ادیب، نعت گو
ریسرچ ایسوسی ایٹ
ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی
ریسرچ اسکالر
بانی و ڈائریکٹر
محمد اویس رضوی صدیقی
سافٹ ویئر ڈیزائنر