top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

یا رب میری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے

یا رب میری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے

آنکھیں مُجھے دی ہیں تو مدینہ بھی دکھا دے

سُننے کی جو قوت مُجھے بخشی ہے خُدا وند

پھر مسجدِ نبویﷺکی اذانیں بھی سُنا دے

آنکھیں مُجھے دی ہیں تو مدینہ بھی دکھا دے

یا رب میری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے

حوروں کی نہ غلماں کی نہ جنت کی طلب ہے

مدفن میرا سرکار کی بستی میں بنا دے

آنکھیں مُجھے دی ہیں تو مدینہ بھی دکھا دے

یا رب میری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے

مُدت سے میں ان ہاتھوں سے کرتا ہوں دعائیں

ان ہاتھوں میں اب جالی سُنہری وہ تھما دے

آنکھیں مُجھے دی ہیں تو مدینہ بھی دکھا دے

یا رب میری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے

مُنہ حشر میں مُجھ کو نہ چھپانا پڑے یا رب

مُجھ کو تیرے محبوب کی چادر میں چُھپا دے

آنکھیں مُجھے دی ہیں تو مدینہ بھی دکھا دے

یا رب میری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے

عشرتؔ کو بھی اب خوشبوئے حسان عطا کر

جو لفظ کہے ہیں اُنہیں تو نعت بنا دے

آنکھیں مُجھے دی ہیں تو مدینہ بھی دکھا دے

یا رب میری سوئی ہوئی تقدیر جگا دے

104 views

Recent Posts

See All

Muqaam e qurb hai kaisa mere Siddiq_e_akbar ka

مقامِ قرب ہے کیسا مِرے صدّیقِ اکبر کا نبی کے ساتھ ہے روضہ مِرے صدّیقِ اکبر کا رسولوں اور سارے انبیا کے بعد میں بے شک ہے سب سے مرتبہ اعلیٰ...

Rasool e Paak ki Chahat Abu Bakar Siddiq

رسولِ پاک کی چاہت ابوبکر صدیق ہیں آپ فخرِ خلافت ابوبکر صدیق نبی کے بعد جو افضل ہیں سارے عالم میں وہی ہیں شانِ صداقت ابوبکر صدیق رکاوٹ آنہ...

bottom of page