top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

ہرجگہ ہیں جلوہ گستر دیکھ لو

ہرجگہ ہیں جلوہ گستر دیکھ لو ہر مکاں ہر دل کے اندر دیکھ لو

ان کا جلوہ ہر جگہ موجود ہے چاہو جس دم آنکھ اٹھا کر دیکھ لو

عرش و فرش و لامکاں ہی میں نہیں بلکہ ہر ذرہ کے اندر دیکھ لو

اس قدر رکھو تصور ہر گھڑی ان کی صورت دل کے اندر دیکھ لو

رویت حق کی تمنا ہے اگر شاہ کا روئے منور دیکھ لو

چودھویں کا چاند بھی شرمائے گا خاک طیبہ منہ پہ مل کر دیکھ لو

خلد آئے گی منانے کےلیے آستاں پر ان کے مرکر دیکھ لو

چاہتے ہو گر رہے باقی نشاں آستاں پر ان کے مٹ کر دیکھ لو

یوں منادی حشرمیں دیگاندا کشتی امت کا لنگر دیکھ لو

پیاس سے باہر زبانیں آگئیں بہرِ حق یا شاہ کو تر دیکھ لو

عرش و فرش و لامکاں سب ملک ہیں ایسے ہوتے ہیں تو نگر دیکھ لو

عرض حاجت کی ضرورت ہی نہیں حال سب روشن ہے تم پر دیکھ لو

ہے پھنسا غم میں جمیلِ قادری رحم گستر بندہ پرور دیکھ لو

قبالۂ بخشش

8 views
bottom of page