top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

وہ بڑھتا سایۂ رحمت چلا زلف معنبر کا

وہ بڑھتا سایۂ رحمت چلا زلف معنبر کا

ہمیں اب دیکھنا ہے حوصلہ خورشید محشر کا

جو بے پردہ نظر آجائے جلوہ روئے انور کا

ذرا سا منہ نکل آئے ابھی خورشید خاور کا

شہِ کوثر ترحم تشنۂ دیدار جاتا ہے

نظر کا جام دے پردہ رخِ پر نور سے سر کا

ادب گاہیست زیرِ آسماں از عرش نازک تر

یہاں آتے ہیں یوں عرشی کہ آوازہ نہیں پرکا

ہماری سمت وہ مہر مدینہ مہرباں آیا

ابھی کھل جائے گا سب حوصلہ خورشید محشر کا

چمک سکتا ہے تو چمکے مقابل ان کی طلعت کے

ہمیں بھی دیکھنا ہے حوصلہ خورشید محشر کا

رواں ہوسلسبیل عشقِ سرور میرے سینے میں

نہ ہو پھر نار کا کچھ غم نہ ڈر خورشیدِ محشر کا

ترا ذرہ وہ ہے جس نے کھلائے ان گنت تارے

ترا قطرہ وہ ہے جس سے ملا دھارا سمندر کا

بتانا تھا کہ نیچر ان کے زیرِ پا مسخر ہے

بنا پتھر میں یوں نقشِ کفِ پا میرے سرور کا

وہ ظاہر کے بھی حاکم ہیں وہ باطن کے بھی سلطاں ہیں

نرالا طور سلطانی ہے شاہوں کے سکندر کا

یہ سن لیں سایۂ جسمِ پیمبر ڈھونڈنے والے

بشر کی شکل میں دیگر ہے وہ پیکر پیمبر کا

وہ ظلِ ذاتِ رحماں ہیں نبوت کے مہِ تاباں

نہ ظِل کا ظِل کہیں دیکھا نہ سایہ ماہ و اخترؔ کا

28 views
bottom of page