مٹتے ہیں دو عالم کے آزار مدینے میں
- Naat Academy
- Aug 13, 2021
- 1 min read
مٹتے ہیں دو عالم کے آزار مدینے میں
مصروفِ نوازش ہیں سرکار مدینے میں
یہ کہتی ہوئی آئےجس وقت قضا آئے
چل تجھ کو بلاتےہیں سرکار مدینے میں
ہو جاتے ہیں جلوؤں سے یہ دیدہ و دل روشن
دِن رات برستے ہیں انوار مدینے میں
غمخواریء اُمت تک محدود نہیں رحمت
ہے ساری خدائی کا مختار مدینے میں
سَجدوں کی امانت سے ہونا ہے ہمیں فارغ
اک بار سرِ کعبہ سَو بار مدینے میں
یہ شانِ عطا دیکھی، یہ ان کا کرم دیکھا
سُلطان نظر آئے نارار مدینے میں
دِل سَازِ محبت تو بے شک ہے مگر خاؔلد
اِس ساز کے بجتے ہیں سَب تار مدینے میں