top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

غم کے مارو مسکرانے کا زمانہ آگیا

غم کے مارو مسکرانے کا زمانہ آگیا عندلیبو! چہچہانے کا زمانہ آگیا

جس نے گرد کوئے جاناں سیکڑوں چکر کئے اس قدم پر سر جھکانے کا زمانہ آگیا

بارگاہ نور رب العالمینﷺ سے آگئے اپنی قسمت جگمگانے کا زمانہ آگیا

لیکے رحمت رحمتِ عالمﷺ کے در سے آگئے بحرِ رحمت میں نہانے کا زمانہ آگیا

دیکھئے ہوتی ہے کس جانب نگاہِ نازنیں اپنی قسمت آزمانے کا زمانہ آگیا

8 views
bottom of page