top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

عاصیوں کو دَر تمہارا مل گیا

عاصیوں کو دَر تمہارا مل گیا بے ٹھکانوں کو ٹھکانا مل گیا

فضلِ رب سے پھر کمی کس بات کی مل گیا سب کچھ جو طیبہ مل گیا

کشفِ رازِ مَنْ رَّاٰنِی یوں ہوا تم ملے تو حق تعالیٰ مل گیا

بے خودی ہے باعثِ کشفِ حجاب مل گیا ملنے کا رستہ مل گیا

اُن کے دَر نے سب سے مستغنی کیا بے طلب بے خواہش اِتنا مل گیا

ناخدائی کے لیے آئے حضور ڈوبتو نکلو سہارا مل گیا

دونوں عالم سے مجھے کیوں کھو دیا نفسِ خود مطلب تجھے کیا مل گیا

خلد کیسا کیا چمن کس کا وطن مجھ کو صحراے مدینہ مل گیا

آنکھیں پُرنم ہو گئیں سر جھک گیا جب ترا نقشِ کفِ پا مل گیا

ہے محبت کس قدر نامِ خدا نامِ حق سے نامِ والا مل گیا

اُن کے طالب نے جو چاہا پا لیا اُن کے سائل نے جو مانگا مل گیا

تیرے دَر کے ٹکڑے ہیں اور میں غریب مجھ کو روزی کا ٹھکانا مل گیا

اے حسنؔ فردوس میں جائیں جناب ہم کو صحراے مدینہ مل گیا

ذوقِ نعت

66 views
bottom of page