top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

شاہ والا مجھے طیبہ بلا لو

شاہ والا مجھے طیبہ بلا لو طیبہ بلالو مجھے طیبہ بلا لو

ڈیوڑھی کا اپنی کتا بنالو قدموں سے اپنے مجھ کو لگالو

صدقے میں صدقے میں صدقے بلا لو فرقت کے مارے کو پیارے جلا لو

پیارے جلا لو مجھے پیارے جلا لو مولیٰ جلا لو مجھے آقا جلا لو

دنیا کے جھگڑوں سے یکسر چھڑا کر غیروں کی الفت کو دل سے مٹا کر

شاہ والا مجھے پیارے جلا لو اپنا بنا لو مجھے اپنا بنا لو

نیکوں کے صدقے میں ہم سے بدوں کو زار و نزار و مصیبت زدوں کو

مولیٰ نبھا لو مرے مولیٰ نبھا لو ہاں ہاں نبھا لو مرے مولیٰ نبھا لو

ہوتے ہو تم کیوں مایوس و مصنطر کس واسطے ہو حیران و ششدر

دکھ درد والو سنو دکھ درد والو طیبہ سے ہر ایک اپنی دوا لو

دارالشفاء طیبہ میں آؤ جو مانگو فوراً منہ مانگی پاؤ

اندوہ و غم سب اپنے مٹالو رنج و الم سب دل سے نکالو

آنکھوں میں آؤ دل میں سماؤ پردہ اٹھاؤ جلوہ دکھاؤ

حسرت زدہ کی پیارے دعالو حسرت نکالو مری حسرت نکالو

قربان جاؤں قربان جاؤن سر صدقے کر کے صدقے اتاروں

قدموں میں اپنے مولیٰ بلا لو مولیٰ بلا لو مجھے آقا بلا لو

باد مخالف تیز آرہی ہے کشتی ہماری چکرا رہی ہے

منجدھار میں ہے مولیٰ بچا لو پیارے بچا لو مجھے شاہا بچا لو

ڈولت ہے نیا موری بھنور میں مولیٰ تراؤ ایکے نجر میں

موری کھبریا مورے پیا لو موکو بچا لو پیا موکو بچا لو

تائب ہوں نجدی آئب ہوں نجدی اور یہ نہ ہو تو خائب ہوں نجدی

غائب ہوں نجدی مولیٰ نکالو جلدی نکالو انہیں جلدی نکالو

یہ نورؔی مصنطر تیرا ثناگر اور اس کا گھر بھر ہو حاضر در

اپنے گدا گر کو در پر بلا لو امن و اماں سے ہمیں سرور بلا لو

سامانِ بخشش

287 views
bottom of page