top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

دیارِ طیبہ میں مرنے کی آرزو ہے حضورﷺ

دیارِ طیبہ میں مرنے کی آرزو ہے حضورﷺ یہی ہے متن یہی شرح گفتگو ہے حضورﷺ

ہنوز دل میں مرے دل کی آرزو ہے حضورﷺ یہ میں ہوں اور یہ مرا شیشہ سُبو ہے حضورﷺ

بس اک اشارۂ ابرو سے بات بنتی ہے وگرنہ خطرے میں امت کی آبرو ہے حضورﷺ

گناہگار کی عصیاں پناہیوں پہ نہ جائیں کہ عفو و جود و سخا آپ کی تو خُو ہے حضورﷺ

نگاہِ لطف سے بس اب تو شاد کام کریں کہ بے قرار مری طبع بادہ جو ہے حضورﷺ

دوام وصل الہٰی سے یہ ہوا ثابت مقام آپ کا قُرب رگِ گلو ہے حضورﷺ

خدا کے واسطے جلووں سے سرفراز کریں مجھے تجلئ ایمن کی آرزو ہے حضورﷺ

خدا کرے اسی حالت میں موت آجائے شبیہ آپ کی سجدے میں روبرو ہے حضورﷺ

رگِ گلو کے قریں آکے گم ہوا ہے کہیں خلیؔل زار کو منزل کی جستجو ہے حضورﷺ

11 views
bottom of page