top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

دست قدرت نے عجب صورت بنائی آپ کی

دست قدرت نے عجب صورت بنائی آپ کی والہ و شیدا ہوئی ساری خدائی آپ کی

آپ پر صدقے نہ کیوں کر ہوں حسینان ِجہاں صانع مُطلق کو شکل ِپاک بھائی آپ کی

آپ محبوبِ خدا کونین کے مختار ہیں جب خدا ہےآپ کا ساری خدائی آپ کی

بادشاہانِ جہاں کو بھی یہی کہتے سنا سلطنت دنیا کی چھوڑ و، لو گدائی آپ کی

ناروالے ایک دم میں نور والے ہوگئے رحمت ِعالم عجب ہے رہنمائی آپ کی

ساری مخلوق الہٰی آپ کی فرماں پذیر میں بھی بندہ آپ کا ساری خدائی آپ کی

امتِ عاصی کی بخشش آپ پر موقوف ہے مخلصی دلوائے گی مشکل کشائی آپ کی

جمع ہوں گے روز محشر اولین و آخریں سب پہ روشن ہوگی شان مصطفائی آپ کی

اب تو بلوا لو مدینے میں خدا کے واسطے پارہ پارہ دل کو کرتی ہے جدائی آپ کی

یا الہٰی روز محشر لب پہ جاری ہو مرے المدد اے شافع ِمحشر دوہائی آپ کی

جمع کرلے تو شۂ عقبےٰ جمیل ِقادری کام دےگی حشر میں مدحت سرائی آپ کی

قبالۂ بخشش

8 views
bottom of page