حقیقی زندگی کی ابتدا ہوتی ہے مدفن سے
- Naat Academy
- Aug 18, 2021
- 1 min read
حقیقی زندگی کی ابتدا ہوتی ہے مدفن سے نقاب الٹے ہوئے آتا ہے کوئی روئے روشن سے
مدینے میں مرا دل اور دل میں کملی والا ہے مرا دل کم نہیں رضواں تری جنت کے گلشن سے
یہ کون آیا یہ کون آیا مرا فریاد رس بن کر دھواں فریاد بن کر اٹھ رہا ہے دل کے گلخن سے
خدا اس کا زمانے کی ہر اک شئے باخدا اس کی نچھاور ہوگیا جو مصطفیٰﷺ پر اپنے تن من سے
مقدر سے اگر دو گز زمیں طیبہ میں مل جاتی گلستاں چھوڑدیتا اور باز آتا نشیمن سے
تمہارے بت بنا رکھے ہیں اپنے خانۂ دل میں نہ جانے کیوں محبت ہے مجھے اس آذری پن سے
یہی سچ ہے کہ چھپنے کی ہر ایک کوشش ہے لاحاصل نکل آتے ہیں خود جلوسے جہاں چھن چھن کے چلمن سے
ہزاروں زندگی دیکھا کہ استقبال کو آئیں بجرم عشق جب شمشیر گزری میری گردن سے
مجھے تسلیم ہے آنکھوں سے تم چھپ جاؤ گے لیکن ذرا یہ تو بتاؤ کیسے نکلو گے میرے من سے
لپک کر رحمتیں آغوش میں لے لیں گی محشر میں مچل کر جب لپٹ جائےگا عاصی ان کے دامن سے
شکار جلوۂ باطل نگاہیں کب تلک ہوں گی حجاب نور سرکادے جمال روئے روشن سے
وہ کچھ اس طرح آئے سامنے یکبارگی اخؔتر نکل بھاگی مرے پیروں کے نیچے سے زمیں سن سے
نظر کا چار ہونا تھا نگاہِ ناز سے اخؔتر رگوں میں برق سی دوڑی طبیعت ہوگئی جھن سے