top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

جذبہء عشقِ سرکار کام آگیا

نبی کے نام پہ سوجاں سے جو قربان ہوتے ہیں خدا شاہد وہی تو صاحب ِ ایمان ہوتے ہیں جو ان کے ذِکر کی محفل سجاتے ہیں محبت سے رسول اللہ ان کے گھر میں خود مہمان ہوتے ہیں

جذبہءِ عشقِ سرکار کام آگیا ان کا احسان ہے حاضری ہوگئی

بے طلب دامن ِ آرزو بھر گیا پوری ہر ایک اپنی خوشی ہوگئی

ہجر کی ظلمتوں میں سحر ہوگئی دور آفاق سے تیرگی ہوگئی

سبز گنبد پہ قرباں نظر جب ہوئی ہر حجاب اٹھ گیا روشنی ہوگئی

کیا بتاؤں میں آقا کے لطف وکرم کیا بیاں ہو کرم کا خدا کی قسم

ان کی رحمت نے اتنا نوازا مجھے ہر طلب سے طبیعت غنی ہوگئی

ان کے در سے شفاعت کی پائی سند میری ہستی کا حاصل ہیں وہ ساعتیں

سایہ دامن مصطفی مل گیا پاک ہر عیب سے زندگی ہوگئی

بندگی آشنا بندگی سے نہ تھی نسبت خاص کچھ روشنی سے نہ تھی

ان کے قدموں میں جب میں نے سر رکھ دیا میری ہستی کی معراج بھی ہوگئی

شرمِ عصیاں لئے ان کے در پر گئے زخم تھے دل کے وہ سب بھر گئے

جھوم کر ابر رحمت برسنے لگا دور سب روح کی تشنگی ہوگئی

مل گئی دل کو تابندگی سر مدی کیف میں کھوگئی زندگی

ان کے در سے نظر جب سے ہٹتی نہیں بندگی بھی مری بندگی ہوگئی

جان شان ِ کریمی پہ قربان ہےہم فقیروں کا خاؔلد یہ ایمان ہے

بے نیاز ِ دو عالم اسے کردیا جس کی جانب نظر آپ کی ہوگئی

10 views
bottom of page