top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

اے صبا تیرا گزر ہو جو مدینہ میں کبھی

اے صبا تیرا گزر ہو جو مدینہ میں کبھی جانا اس گنبدِ خضرا میں کہ ہیں جس میں نبیﷺ ہاتھ سے اپنے پکڑ کر وہ سنہری جالی عرض کرنا میری جانب سے بصد شوقِ دلی

ہے تمنّا یہ خدا سے کہ رسولِ عربیﷺ اپنی آنکھوں کو مَلوں آپکی چوکھٹ سے نبیﷺ

عمر ساری تو کٹی لہو ولعب میں آقاﷺ زندگی کا کوئی لمحہ نہیں اچھا گزرا سارے اعمال سیہ جرم سے دفتر ہے بھرا آرزو ہے کے گناہوں کا ہو یوں کفارا

ہے تمنّا یہ خدا سے کہ رسولِ عربیﷺ اپنی آنکھوں کو مَلوں آپکی چوکھٹ سے نبیﷺ

عرض کرنا کہ کہاں مجھ سا کمینہ گندہ اور وہ شہر کہاں جس میں ہوں محبوب خداﷺ ہاں سنا ہے کہ نبھاتے ہیں بروں کو مولا اس لئے آپ کے دروازے پہ دیتا ہے سدا

ہے تمنّا یہ خدا سے کہ رسولِ عربیﷺ اپنی آنکھوں کو مَلوں آپکی چوکھٹ سے نبیﷺ

آرزو دل کی ہے جب بند ہو حرکت دل کی آنکھ پتھرائے مجھے آئے اخیری ہچکی روح جانے لگے جب چھوڑ کے جسمِ خاکی جسم طیبہ میں ہو اور جان چلے سوئے نبیﷺ

ہے تمنّا یہ خدا سے کہ رسولِ عربیﷺ اپنی آنکھوں کو مَلوں آپکی چوکھٹ سے نبیﷺ

نبیﷺ اس کے سوا اور میں کیا عرض کروں آپ کا ہو کے جیوں آپ کا ہو کر ہی مروں آپ کے در سے پلا آپ کے در پر ہی مٹوں جان تم سے ملی تم پر ہی نچھاور کردوں

ہے تمنّا یہ خدا سے کہ رسولِ عربیﷺ اپنی آنکھوں کو مَلوں آپکی چوکھٹ سے نبیﷺ

گو میسّر نہیں سالکؔ کو حضور بدنی! روح حاضر ہے مگر مثل اویس قرنی جسم ہندی ہے مرا جان ہے میری مدنی یا خدا دُور کسی طرح ہو بُعد مدنی

ہے تمنّا یہ خدا سے کہ رسولِ عربیﷺ اپنی آنکھوں کو مَلوں آپکی چوکھٹ سے نبیﷺ

62 views
bottom of page