top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

خلق کے سرور شافع محشر

بسم اللہ الرحمن الرحیمسبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم

الھم صلی علی محمد ﷺ وعلی آل محمد ﷺ نعت رسولﷺ خلق کے سرور شافع محشر صلی اللہ علیہ وسلم

مرسل داور خاص پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم نورمجسم، نیّر اعظم، سرور عالم، مونسِ آدم

نوح کے ہمدم، خضر کے رہبر، صلی اللہ علیہ وسلم فخر جہاں ہیں، عرش مکاں ہیں، شاہ شہاں ہیں، سیف زباں ہیں

سب پہ عیاں ہیں آپ کے جوہر، صلی اللہ علیہ وسلم قبلہء عالم، کعبہ اعظم، سب سے مقدم راز کے محرم

جان مجسم، روح مصور، صلی اللہ علیہ وسلم دولتِ دنیا خاک برابر، ہاتھ کے خالی دل کے تونگر

مالک کشور تخت نہ افسر، صلی اللہ علیہ وسلم رہبر موسیٰ، ہادیء عیسٰی ، تارک دنیا، مالک عقبٰی

ہاتھ کا تکیہ، خاک کا بستر، صلی اللہ علیہ وسلم سروخراماں، چہرہ گلستاں، جبہ تاباں، مہر درخشاں

سنبل پیچاں، زلف معنبر ، صلی اللہ علیہ وسلم مہر سے مملو ریشہ ریشہ، نعت امیر اپنا ہے پیشہ

ورد ہمیشہ رہتا ہے لب پر ، صلی اللہ علیہ وسلم

(امیر مینائی رحمتہ اللہ علیہ)​

18 views

Recent Posts

See All

Muqaam e qurb hai kaisa mere Siddiq_e_akbar ka

مقامِ قرب ہے کیسا مِرے صدّیقِ اکبر کا نبی کے ساتھ ہے روضہ مِرے صدّیقِ اکبر کا رسولوں اور سارے انبیا کے بعد میں بے شک ہے سب سے مرتبہ اعلیٰ مِرے صدّیقِ اکبر کا عمر فاروق، عثمانِ غنی، حیدر علی سے بھی مقا

Rasool e Paak ki Chahat Abu Bakar Siddiq

رسولِ پاک کی چاہت ابوبکر صدیق ہیں آپ فخرِ خلافت ابوبکر صدیق نبی کے بعد جو افضل ہیں سارے عالم میں وہی ہیں شانِ صداقت ابوبکر صدیق رکاوٹ آنہ سکا سانپ پہرے داری سے ہے خوب تیری رفاقت ابوبکر صدیق فقط بشر ہی

bottom of page