تاجدارِ مُرسَلیں، یَارَحمَۃًلِلعٰلَمِیںﷺ آپ سا کوئی نہیں، یَارَحمَۃًلِلعٰلَمِیںﷺ
شانِ رفعت ہے بیاں سے ماوَرا ، کہ آپ ہیں عرشِ اعظم کے مکیں، یَارَحمَۃًلِلعٰلَمِیںﷺ
آپ کے شیریں لَبوں کی گفتگو کے سامنے کچھ نہیں ہے انگبیں، یَارَحمَۃًلِلعٰلَمِیںﷺ
حُسن بھی پھیلائے دامن بھیک مانگے آپ سے اے حَسینوں سے حَسیں، یَارَحمَۃًلِلعٰلَمِیںﷺ
آپ کا منگتا ہوں میں تو، دوسروں کے سامنے کیوں جُھکے میری جبیں ‘ یَارَحمَۃًلِلعٰلَمِیںﷺ
اک نگاہِ لُطف ہی تو مانگتا ہے آپ سے یہ گدائے کم تریں‘ یَارَحمَۃًلِلعٰلَمِیںﷺ
بحرِ عصیاں میں پھنسا ہوں کیجئے مجھ پر کرم یَا شَفِیعَ المُذنبِیںﷺ، یَارَحمَۃًلِلعٰلَمِیںﷺ
اپنے آصفؔ کو رہائی دیجئے آلام سے رَحمَۃًلِلعٰلَمِیںﷺ‘ یَارَحمَۃًلِلعٰلَمِیںﷺ
محمد آصف قادری، واہ کینٹ