مدحت رسول پاکﷺ
اس ساقیِ کوثرﷺ پہ جہاں سارا فدا ہے سرکارﷺ کے صدقے میں جہاں دونو بنا ہے
دھرکن بھی مری بس تو پکارے یہ صدا ہے یہ ساقیِ کوثرﷺ ہی تو محبوبِ خدا ہے
ہر روز مجھے خوابوں میں دیدار نبیﷺ ہے “یہ دل کا نگر ہے کہ مدینے کی فضا ہے”
عاصی کو نجات اپنے دلائیں گے نبیﷺ ہی جب ان کی شفاعت ہو تو کیا خوفِ سزا ہے
اللہ اسے ہی تو نوازے گا جہاں میں دنیا و دیں میں بھی یہاں جو انﷺ سے جڑا ہے
آئے یہ مجھے موت نبیﷺ کے ہی تو در پر بس ایک یہی اب تو مرے لب پہ دعا ہے
سرکارﷺ کی جو لکھتا ہوں یہ نعت میں انور مجھ پر تو خدا کی مرے یہ خاص عطا ہے
شہنواز انور