top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Dil Shikasta’n hai Aankh Hairan Hai – Owais Azhar

دل شکستہ ہے آنکھ حیراں ہے یعنی سارا بدن پریشاں ہے

عکس پارینہ کے تصور سے ہستئ جاں بڑی پشیماں ہے

کانپتے لب ہیں، سرنگوں قامت میرا سب کچھ حضور غلطاں ہے

ایسا محسوس ہورہا ہے مجھے سارا عالم مجھی سے نالاں ہے

کھنچتا جاتا ہے دل اسی جانب شہر جو ظاہراً خموشاں ہے

مجھ کو وحشت نہیں کہ میرا سبھی دفن اب تو وہیں پہ ساماں ہے

وصل کی لذتوں کی نامحرم میری شب جانے کب سے ہجراں ہے

روح کو ایک پل قرار نہیں جسم گویا مثال زنداں ہے

یاد رفتہ کے خار دھاگوں سے بندش ذہن فرد پیچاں ہے

کیوں ہے وحشت زدہ حیات مری آپ کی چشم جب کہ نگراں ہے

کی جے لطف و کرم حضور کہ اب خانۂ دل تمام ویراں ہے

ابر باراں ہو صورت رحمت جسم ازہر کہ اک بیاباں ہے

محمد اویس ازہر مدنی

7 views

Recent Posts

See All

شہر نبی ﷺ تیری گلیوں کا

Shehre Nabi ﷺ Teri Galiyo Ka Nakhsha Hi Kuch Aisa Hai Khuld Bhi Hai Mustaq Ziyarat Jalwa Hi Kuch Aisa Hai Dil Ko Sukun De Aankh Ko Thandak Rouza Hi Kuch Aisa Hai Farshe Zami Par Arshe Bari Ho Lagta Hi

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام دنیا کے بادشہ بھی اسی در کے ہیں غلام تیرا غلام وہ کہ جو شاہوں کو بھیک دے نسبت نے دے دیا ہے بلندی کا وہ مقام دیکھیں گے حشر میں تری وہ شان پرجمال بے شک کرم بنائے گا ا

bottom of page