کیا صل علی ہمت شاہ عربی ہے

کیا صل علی ہمت شاہ عربی ہے
 
پشت عجمی اور پناہِ عربی ہے

خورشید قیامت کہ کبھی سامنے آنے
 
کیا شان ہے کیا شوکت شاہ عربی ہے

رضوان شب معراج میں تھا گرم بشارت
 
فردوس میں آج آمد شاہ ِ عربی ہے

جس چشم نے کی ہے نظر نرگس جنت
 
وہ عین حیا چشم سیاہِ عربی ہے

فرش رہ حضرت ہوئے جس روز سے کاؔفی
 
رشک گل فروس گیاہِ عربی ہے

#دیوانکافی #مولاناکفایتعلیکافی

    80
    0