خاتم پیغمبران فریاد ہے

خاتم پیغمبران فریاد ہے
 
دست گیر بے کساں فریاد ہے

درد دل نے روز تڑپایا مجھے
 
اے طبیب مہربان فریاد ہے

رحمت عالم تمہارا ہے لقب
 
رہنمائے گمرہان فریاد ہے

اے حبیب خاص محبوب خدا
 
میری تم سے ہر زمان فریاد ہے

آپ کی در گاہ ہے دار الشفا
 
اس لئے میری یہاں فریاد ہے

کاؔفی عاصی کو بخشا لیجئے
 
جو تمہارا مدح خواں فریادہے

#دیوانکافی #مولاناکفایتعلیکافی

    240
    0