بس اب جلد طیبہ بلانا محمد ﷺ

نہیں چین دیتا زمانہ محمد ﷺ
 
بس اب جلد طیبہ بلانا محمد ﷺ

پھنسا ہے یہ گرداب رنج و الم میں
 
مرر پار بیڑا لگانا محمد ﷺ

رلایا ہے فرقت میں گر مثلِ شبنم
 
تو اب صورتِ گُل ہنسانا محمد ﷺ

مجھے مال و دولت کی پروا نہیں ہے
 
گدا اپنے در کا بنانا محمد ﷺ

نہ ہو تے جو تم شافعِ روزِ محشر
 
کہاں تھا ہمارا ٹھکانا محمد ﷺ

نشہ جس کا بیخود رکھے تا قیامت
 
مجھے اب وہی مے پلانا محمد ﷺ

صدا قم باذنی کی مجھ کو سنا کر
 
میں بیدمؔ پڑا ہوں جِلانا محمد ﷺ

کلام:
 
بیدم شاہ وارثی

    150
    0