top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

یَاْ اَیُُّھَا الْمُزَّمِّلٗ

یَاْ اَیُُّھَا الْمُزَّمِّلٗ

اے مرسل پاکیزہ خو کس خلق کا پیکر ہے تو قرآں ہے گویا ہوبہو

کشور کشاۓ بحر و بر احسان ہے تو سر بسر تو ہر زماں کی آبرو

تو کائنات حسن ہے تیری زکات حسن ہے یہ آب و گل، یہ رنگ و بو

سب رنگ ہیں اک رنگ سے بتلا دیا کس ڈھنگ سے دل پر بٹھا کر نقش ھُو

تھے وہ نجوم اہتدا بخت ان کے تھے کتنے رسا بیٹھے جو تیرے روبرو

روما، حبش، ایران سے سب آکے تیرے ہو گئے جن کو تھی حق کی جستجو

خوابوں میں آکر مسکرا بیداریوں کو جگمگا اے آمنہ کے ماہ رو

چہرہ ترا تکتا رہوں تجھ سے تری باتیں سنوں رکھتا ہوں میں بھی آرزو

دیکھے دعا باب اثر شام الم کی ہو سحر مدحت سرا ہو مو بہ مو یَاْ اَیُُّھَا الْمُزَّمِّلٗ

کلام حفیظ تائب

6 views
bottom of page