top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

یہ کرم یہ بندہ نوازیاں

یہ کرم یہ بندہ نوا زیاں کہ سدا عطاپہ عطا ہوئی

جو ملا طلب سے سوا ملا کبھی رد نہ عرض ِ گدا ہوئی

جو گدازِ عشق رسول ہے مرے باغِ جاں کا وہ پھول ہے

وہ نماز جس میں مہک نہیں وہ ادا ہوئی بھی تو کیا ہوئی

وہ جہاں کہیں بھی ٹھہرے گئے وہ جہاں جہاں سے گزر گئے

وہیں سج گئی کوئی انجمن انہیں راستوں میں ضیا ہوئی

مرے حال میں مرے قال میں مرے دل میں بزم خیال میں

ہیں انہیں کی ساری تجلیاں یہ وہی ہیں جن سے ضیا ہوئی

مری دھڑکنوں میں سما گئے جو لگی تھی آگ بجھا گئے

مری روح ان پہ فدا ہوئی تو ہر ایک غم سے رہا ہوئی

مری دستگیر ہے ہر قدم مری زندگانی کا ہے بھرم

تری یاد ایسی رفیق ہے جو کبھی نہ مجھ سے جدا ہوئی

وہ ضیائے نورِ قدیم ہیں وہ دلیل رب ِ کریم ہیں

وہ جہاں بھی جلوہ نما ہوئے تو نمایاں شانِ خدا ہوئی

اسے ابتدائے کرم کہوں کہ میں فیض لطف ِ اتم کہوں

وہاں تم نے آ کے بچا لیا جہاں مجرموں کو سزا ہوئی

کہوں کیا میں خاؔلد ِ بینوا کہ درِ حضور سے کیا ملا

جو بیاں کرو تو نہ کرسکوں مرے حال پر وہ عطا ہوئی

36 views
bottom of page