یا رب ہے بخش دینا بندے کو کام تیرا – Ya Rab Hai Baksh Dena Banday Ko Kaam Tera Urdu Naat Lyric
- Naat Academy
- Jun 4, 2016
- 1 min read
یا رب ہے بخش دینا بندے کو کام تیرا محروم رہ نہ جائے کل یہ غلام تیرا
ہے تو ہی دینے والا پستی سے دے بلندی اسفل مقام میرا اعلیٰ مقام تیرا
شمس الضحیٰ محمد بدرالدجیٰ محمد ہے نورِ پاک روشن ہر صبح و شام تیرا
محروم کیوں رہوں میں جی بھر کے کیوں نہ لوں میں دیتا ہے رزق سب کو ہے فیض عام تیرا
یہ داغ بھی نہ ہوگا تیرے سوا کسی کا کونین میں ہے جو کچھ وہ ہے تمام تیرا
ایمان کی کہیں گے ایمان ہے ہمارا احمد رسول تیرا مسحف کلام تیرا