top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

یا ربّ تو ہے سب کا مولیٰ

یا ربّ تو ہے سب کا مولیٰ سب سے اعلی سب سے اولیٰ

تیری ثنا ہو کس کی زباں سے لائے بشر یہ بات کہاں سے

تیری اک اک بات نرالی بات نرالی ذات نرالی

تیرا ثانی کوئی نہ پایا ساتھی ساجھی کوئی نہ پایا

تو ہی دے اور تو ہی دلائے تیرے دیے سے عالم پائے

تو ہی اوّل تو ہی آخر تو ہی باطن تو ہی ظاہر

کیا کوئی تیرا بھید بتائے تو وہ نہیں جو فہم میں آئے

پہلے نہ تھا کیا اب کچھ تو ہے کوئی نہیں کچھ سب کچھ تو ہے

تو ہی ڈبوئے تو ہی اچھالے تو ہی بگاڑے تو ہی سنبھالے

تجھ پر ذرّہ ذرّہ ظاہر نیت ظاہر اِرادہ ظاہر

تجھ سے بھاگ کے جانا کیسا کوئی اور ٹھکانا کیسا

تو ہی یاد دلا کے بھلائے تو ہی بھلا کے یاد دلائے

تو ہی چھٹا دے تو ہی ملا دے تو ہی گما دے تو ہی پتا دے

کوئی نہ تھا جب بھی تھا تو ہی تھا تو ہی تو ہو گا تو ہی

تیرے دَر سے جو بھاگ کے جائیں ہر پھر تیرے ہی دَر پر آئیں

تیری قدرت کا ہے نمونہ نارِ خلیل و بادِ مسیحا

آٹھ پہر ہے لنگر جاری سب ہیں تیرے دَر کے بھکاری

ذوقِ نعت

16 views

Recent Posts

See All

قلب کو اس کی رویت کی ہے آرزو

اللّٰہ ھُوْ، اللّٰہ ھُوْ، اللّٰہ ھُوْ، اللّٰہ ھُوْ قلب کو اس کی رویت کی ہے آرزو جس کا جلوہ ہے عالم میں ہر چار سو بلکہ خدنفس میں ہے وہ...

حمد ہے اس ذات کو جس نے مسلماں کر دیا

حمد ہے اس ذات کو جس نے مسلماں کردیا عشقِ سلطان جہاں سینہ میں پنہاں کردیا جلوۂ زیبانےآئینہ کو حیراں کردیا مہرومہ کو انکے تلؤوں نے پیشماں...

bottom of page