top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

یا الٰہی رحم فرما مصطفیٰ کے واسطے

Updated: Apr 6

یا الٰہی رحم فرما مصطفیٰ کے واسطے یارسولَ اللہ کرم کیجے خدا کے واسطے


مشکلیں حل کر شہِ مشکل کُشا کے واسطے کر بلائیں رد شہیدِ کربلا کے واسطے سیّدِ سجاد کے صدقے میں ساجد رکھ مجھے علمِ حق دے باقرِ علمِ ہُدیٰ کے واسطے


صدقِ صادق کا تَصدّق صادق الاسلام کر بے غضب راضی ہو کاظم اور رضا کے واسطے


بہرِ معروف و سَری معروف دے بے خود سَری جُندِ حق میں گِن جُنیدِ با صفا کے واسطے


بہرِ شبلی شیرِ حق دُنیا کے کتوں سے بچا ایک کا رکھ عبدِ واحد بے ریا کے واسطے


بوالفرح کا صدقہ کر غم کو فرح، دے حُسن و سعد بوالحسن اور بو سعیدِ سعد زا کے واسطے


قادری کر قادری رکھ قادریّوں میں اٹھا قدرِ عبدالقادرِ قدرت نُما کے واسطے


اَحْسَنَ اللہُ لَہُمْ رِزْقًا سے دے رزقِ حسن بندۂ رزّاق تاجُ الاصفیا کے واسطے نصر ابی صالح کا صدقہ صالح و منصور رکھ دے حیاتِ دیں مُحیِّ جاں فزا کے واسطے


طورِ عرفان و علوّ و حمد و حسنیٰ و بہا دے علی، موسیٰ، حَسن، احمد، بہا کے واسطے


بہرِ ابراہیم مجھ پر نارِ غم گلزار کر بھیک دے داتا بھکاری بادشا کے واسطے


خانۂ دل کو ضیا دے روئے ایماں کو جمال شہ ضیا مولیٰ جمالُ الاولیا کے واسطے


دے محمد کے لیے روزی، کر احمد کے لیے خوانِ فضل اللہ سے حصّہ گدا کے واسطے


دین و دنیا کے مجھے برکات دے برکات سے عشقِ حق دے عشقیِ عشق انتما کے واسطے


حُبِِّ اہلِ بیت دے آلِ محمد کے لیے کر شہیدِ عشق حمزہ پیشوا کے واسطے


دل کو اچھا تن کو ستھرا جان کو پُر نور کر اچھے پیارے شمسِ دیں بدر العلیٰ کے واسطے


دو جہاں میں خادمِ آلِ رسول اللہ کر حضرتِ آلِ رسولِ مقتدا کے واسطے


صدقہ اِن اَعیاں کے دے چھ عین عز علم و عمل عفو و عرفاں عافیت احمد رؔضا کے واسطے


حدائقِ بخشش

64 views

Recent Posts

See All

شہر نبی ﷺ تیری گلیوں کا

Shehre Nabi ﷺ Teri Galiyo Ka Nakhsha Hi Kuch Aisa Hai Khuld Bhi Hai Mustaq Ziyarat Jalwa Hi Kuch Aisa Hai Dil Ko Sukun De Aankh Ko Thandak Rouza Hi Kuch Aisa Hai Farshe Zami Par Arshe Bari Ho Lagta Hi

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام

ملتا ہے تیرے در سے زمانے کو فیض عام دنیا کے بادشہ بھی اسی در کے ہیں غلام تیرا غلام وہ کہ جو شاہوں کو بھیک دے نسبت نے دے دیا ہے بلندی کا وہ مقام دیکھیں گے حشر میں تری وہ شان پرجمال بے شک کرم بنائے گا ا

bottom of page