یارسول اللہ آکر دیکھ لو
- Naat Academy
- Sep 8, 2021
- 1 min read
یارسول اللہ آکر دیکھ لو یا مدینے میں بلا کر دیکھ لو
سیکڑوں کے دل منور کر دیے اس طرف بھی آنکھ اٹھا کر دیکھ لو
کشتۂ دیدار زندہ ہو ابھی جان عیسیٰ لب ہلا کر دیکھ لو
کلمہ پڑھتے جی اٹھیں مردے ابھی جانِ عیسیٰ لب ہلا کر دیکھ لو
رنج و غم دردو الم کی میرے گرد بھیڑ ہے سرکار آکر دیکھ لو
چھیڑے جاتے ہیں مجھے منکر نکیر گور میں تشریف لا کر دیکھ لو
میری آنکھوں میں تمہیں ہو جلوہ گر چلمن مزگان اٹھا کر دیکھ لو
یہ کبھی انکار کرتے ہی نہیں بینوا ؤ آزماکر دیکھ لو
چاہے جو مانگو عطا فرمائیں گے نامرادو ہاتھ اٹھا کر دیکھ لو
سیر جنت دیکھنا چاہو اگر روضۂ انور پہ آکر دیکھ لو
دو جہاں کی سرفرازی ہو نصیب ان کے آگے سر جھکا کر دیکھ لو
طور پر جلوہ جو دیکھا تھا کلیم آج یاں پر وہ اٹھا کر دیکھ لو
ان کی رفعت کا پتا ملتا نہیں مہرومہ چکر لگا کر دیکھ لو
اس جمیلِ قادری کو بھی حضور اپنے درکا سگ بنا کر دیکھ لو
قبالۂ بخشش