top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

ہے سارے انبیاء میں آقاﷺ کا نام اونچا

آقا کا نام اونچا

ہے سارے انبیاء میں آقاﷺ کا نام اونچا دنیا کے سروروں میں ان کا غلام اونچا آیات ذکر رفعت اعلان کر رہی ہیں بس ذکر مصطفیﷺ ہے بے شک مُدام اونچا وہ رفعتیں عطا کیں وہ نعمتیں عطا کیں دنیا میں نام اونچا عقبیٰ میں کام اونچا جب انبیاء کہیں گے جاؤ ان ہی کے در پر دیکھیں گے اہل محشر ان کا مقام اونچا ہر شے پُکارتی ہے صل علیٰ محمدﷺ سارے جہاں میں پہنچا ان کا کلام اونچا لاکھوں سلام ان پر لاکھوں درود ان پر جو اُن پہ پڑھ رہا ہے اس کا مقام اونچا میں چل پڑا مدینے وِردِ درود لےکر جب بھی مجھے ملا ہے ان کا پیام اونچا دونوں جہاں میں اعلیٰ دونوں جہاں میں اولیٰ ان کا مقام اونچا ان کا کلام اونچا احمد رضا کے پیچھے محشر میں جب کھڑا ہو حافؔظ کو تب عطا ہو کوثر کا جام اونچا (۹ رمضان المبارک ۱۴۳۷ھ/ ۱۴ جون ۲۰۱۶) نزیل مدینہ منورہ

3 views
bottom of page