top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

ہوا ہے جلوہ نما وہ نگار آنکھوں میں

ہوا ہے جلوہ نما وہ نگار آنکھوں میں کہ آج پھول رہی ہے بہار آنکھوں میں

نقاب اٹھ گیا کیا روئے ماہ طیبہ سے کہ شش جہت سے ہے نور آشکار آنکھوں میں

نظر میں ایسا سما یا ہے گلشنِ طیبہ کھلا ہوا ہے عجب لالہ زار آنکھوں میں

عروج پر ہو ہمارا ستارۂ قسمت بنے تمہارا اگر رہ گزار آنکھوں میں

تمہارے عارضِ پر نور دیکھنے کے لیے ہے جانِ زار بہت بےقرار آنکھوں میں

پروئے جاتے ہیں مژگاں میں وقت ذکر نبی بھرے ہیں درعدن آیدار آنکھوں میں

ہے وقت نزع تسلی جان مضطر ہو ذرا تو لیجئے دم بھر قرار آنکھوں میں

نہ کیوں لحد میں مری جنت کا اک مکاں بخائے میں لے کے آیا ہوں تصویر یار آنکھوں میں

جنہوں نے دیکھا تمہارا جمال ایک نظر ہوا ہے جلوۂ حق آشکار آنکھوں میں

میں لےکے کیا کروں گلہائے خلداےزاہد بسے ہوئے ہیں مدینے کے خار آنکھوں میں

پسند اور نہیں کچھ بھی جز تصور یار ہیں پتلیاں بھی بڑی ہوشیار آنکھوں میں

زمین طیبہ کو یوں فخر ہوگیا حاصل لگائی خاک قدم بار بار آنکھوں میں

یہ کس نے نام مدینہ لیا مرے آگے کہ اشک آگئے بے اختیار آنکھوں میں

مہ مدینہ کا دیکھا نہ چہرۂ انور نگاہ روتی ہے یوں زار زار آنکھوں میں

زمینِ طیبہ نہ کیوں آسماں سے اونچی ہو بنایا اس نے نبی کا مزار آنکھوں میں

رضا کے ہاتھ سے پی ہے جمیل نے وہ مے کہ جس کا روز بڑھے گا خمار آنکھوں میں

قبالۂ بخشش

24 views
bottom of page