ہم محمد کی ثناء کرتے رہے مغفرت کا سلسلہ کرتے رہے
ان کو خالق نے عطا کردی بہشت تذکرہ جو آپ کا کرتے رہے
نام لے کر ان کا دن سے دن تلک اک مکمل دائرہ کرتے رہے
ہم تو طوفاں میں رہے پڑھتے درود آپ کس کو آسرا کرتے رہے
حضرت حسّاں رہے کرتے ثناء اور وہ بردہ عطا کرتے رہے
نام ہم لیتے رہے ان کا مدام وہ ہمیں غم سے رہا کرتے رہے
سر بلندی اُن کو حق نے بخش دی جو نبی پر جاں فدا کرتے رہے
نعت لکھ کر سرور کونین کی جو ہمارا کام تھا کرتے رہے
ہم خطا کرتے رہے ہر موڑ پر اور کرم وہ بے بہا کرتے رہے
حضرت حسّان کے ہم سائے ہیں جو ثنائے مصطفیٰ کرتے رہے
زندگی ازہر گزاری نعت میں یعنی ذکرِ ذوالعُلی کرتے رہے
محمد اویس ازہر مدنی
???? ????ℯ?? ________________________________ ᴀᴅᴍɪɴ – https://www.facebook.com/OwaisRazvi
Academy Group Only Writer & Poets https://www.facebook.com/groups/NaatAcademyIndia/
????? ???? ????? ?www.NaatAcademy.com
#OwaisRazvi #OfficialNetwork #NaatAcademy #NaatEducation #NaatAcademyIndia #NaatDiary #NaatWrites #NaatWriters #IslamicPoetryWriters #NewNaat2020 #نعتِ_رسول_مقبولﷺ #نعت_اکیڈمی #صلى_الله_عليه_وسلم #درودشریف #درودوسلام