top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

ہم غریبوں کا آسرا تم ہو

ہم غریبوں کا آسرا تم ہو بزم کونین کی ضیا تم ہو

کون ہے میری زندگی کی بہار راز پہناں سے آشنا تم ہو

ہوگیا نازش دو عالم وہ جس کو کہہ دو مِرے دوا تم ہو

اس طرف بھی ذرا نگاہ کرم درد دل کی مِرے دوا تم ہو

میرے دل کو ہو خوف رہزن کیوں جب کہ خود میرے رہنما تم ہو

عکس ہے تیرا شیشۂ دل میں مرے دل سے کہاں جدا تم ہو

ہم غریبوں کی جھولیاں بھر دو بحر جود و سخا شہا تم ہو

پھر بھلا خوف موج طوفاں کیا میری کشتی کے ناخدا تم ہو

بختِ اخؔتر بھی جگمگا اُٹھا ملتفت جب سے باخدا تم ہو!

12 views
bottom of page