top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

ہم اُن کے گدا ہیں کہ یہ رُتبہ ہے ہمارا

ہم اُن کے گدا ہیں کہ یہ رُتبہ ہے ہمارا ہر ایک فقیر آپ کا مولیٰ ہے ہمارا

ہر ایک نے پایا شہِ کونین کا صدقہ ہر ایک نبی سے نبی اعلیٰ ہے ہمارا

خالق کی عطا سے وہ عطا کرتے ہیں ہم کو خالق کے کرم سے یہ عقیدہ ہے ہمارا

ہم اُن کے خطاکار وہ شافع ہیں ہمارے ہے خُلد پہ حق کس کا؟ ہمارا ہے ہمارا

جس ارضِ مدینہ پہ ہے سرکار کا روضہ گویا کہ وہی عرشِ مُعلّی ہے ہمارا

ازہر سرِ محشر بھی نہ بھولیں گے وہ ہم کو رشتہ شہِ کونین سے ایسا ہے ہمارا

محمد اویس ازہر مدنی

?اللهم صل وسلم على نبينا محمد ﷺ

14 views
bottom of page