top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

گئے لامکاں کو چمکتے چمکتے

چمکتے چمکتے

گئے لامکاں کو چمکتے چمکتے ہوئی واپسی پھر دمکتے دمکتے صبا لائی شاید مدینے کی خوشبو میری سانس چل دی اٹکتے اٹکتے مجھے پھر بلایا نبیﷺ نے مدینے میں چلتا گیا دل دھڑکتے دھڑکتے جو تکتا رہا چہرۂ مصطفیﷺ کو ہوئی دید پلکیں جھپکتے جھپکتے نبیﷺ نے نگاہِ کرم ایسی ڈالی گُنَہ جل گئے سب سلگتے سلگتے نزع میں رخِ مصطفیٰﷺ کو جو دیکھا میری روح چلدی مہکتے مہکتے مجھے روزِ محشر پکارا نبیﷺ نے قرار آگیا پھر مچلتے مچلتے نبیﷺ کی شفاعت ہی بس کام آئی میں جنت میں پہنچا لہکتے لہکتے گناہوں میں ڈوبا تھا حافؔظ تمہارا تمہیں دیکھا، ابھرا، سنبھلتے سنبھلتے ۱۲ رجب المرجب ۱۴۳۶؁ھ ۲ مئی ۲۰۱۵؁ء نزیل ماریشس

3 views
bottom of page