کیا کروں لے کے فقیرانِ جہاں کا تعویذ
- Naat Academy
- Aug 16, 2021
- 1 min read
کیا کروں لے کے فقیرانِ جہاں کا تعویذ نامِ حضرت ہے مجھے حفظ و اماں کا تعویذ
سچ تو یہ ہے کہ زباں بندیِ اَعدا کے لیے ہوگیا وصفِ نبیﷺ میری زباں کا تعویذ
بہرِ رفعِ مرض و رحمت و رنج و کلفت ڈھونڈتے پھرتے ہیں وہ لوگ کہاں کا تعویذ
تم پڑھو صاحبِ لَوْلَاک پہ کثرت سے درود ہے عجب درد نہاں اور عیاں کا تعویذ
بخدا ہم کو بجز وردِ دُرود و صلوات کوئی، کافؔی! نہ ملا راحتِ جاں کا تعویذ