کیا معجزہ ہے عرش پر جانا رسولﷺ کا
- Naat Academy
- Apr 2, 2019
- 1 min read
کیا معجزہ ہے عرش پر جانا رسولﷺ کا مل کر خدا کی ذات سے آنا رسولﷺ کا
معراج کے ہیں دولھا آقاﷺ
کوئی کرے گا کیا بیاں رتبہ رسولﷺ کا ہے ساری کائنات میں چرچا رسولﷺ کا
معراج کے ہیں دولھا آقاﷺ
اک تازگی اترتی گئی میری روح میں میرے لبوں پہ نام جب آیا رسولﷺ کا
معراج کے ہیں دولھا آقاﷺ
ارض و سماں پہ اس لیئے ہے جشن کا سماں عر ش بریں پہ آج ہے جانا رسولﷺ کا
معراج کے ہیں دولھا آقاﷺ
معراج پر بھی بخشیشیں امت کی فکر تھی احسان امتی پہ ہے کتنا رسولﷺ کا
معراج کے ہیں دولھا آقاﷺ
روح الالمین سے پوچھیئے چوما تھا آپ نے کتنا حسین تھا پاوں کا تلوا رسولﷺ کا
معراج کے ہیں دولھا آقاﷺ
آصف اسے ہو موت کی سختی کا خوف کیوں جس کی نظرکے سامنے ہو چہرا رسولﷺ کا