top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

کیا خداداد آپ کی اِمداد ہے

کیا خداداد آپ کی اِمداد ہے اک نظر میں شاد ہر ناشاد ہے

مصطفےٰ تو برسرِ اِمداد ہے عفو تو کہہ کیا ترا اِرشاد ہے

بن پڑی ہے نفس کافر کیش کی کھیل بگڑا لو خبر فریاد ہے

اس قدر ہم اُن کو بھولے ہائے ہائے ہر گھڑی جن کو ہماری یاد ہے

نفسِ امارہ کے ہاتھوں اے حضور داد ہے بیداد ہے فریاد ہے

پھر چلی بادِ مخالف لو خبر ناؤ پھر چکرا گئی فریاد ہے

کھیل بگڑا ناؤ ٹوٹی میں چلا اے مرے والی بچا فریاد ہے

رات اندھیری میں اکیلا یہ گھٹا اے قمر ہو جلوہ گر فریاد ہے

عہد جو اُن سے کیا روزِ اَلست کیوں دلِ غافل تجھے کچھ یاد ہے

میں ہوں میں ہوں اپنی اُمت کے لیے کیا ہی پیارا پیارا یہ اِرشاد ہے

وہ شفاعت کو چلے ہیں پیشِ حق عاصیو تم کو مبارک باد ہے

کون سے دل میں نہیں یادِ حبیب قلبِ مومن مصطفےٰ آباد ہے

جس کو اُس دَر کی غلامی مل گئی وہ غمِ کونین سے آزاد ہے

جن کے ہم بندے وہی ٹھہرے شفیع پھر دلِ بیتاب کیوں ناشاد ہے

اُن کے دَر پر گر کے پھر اُٹھا نہ جائے جان و دل قربان کیا اُفتاد ہے

یہ عبادت زاہدو بے حُبِّ دوست مفت کی محنت ہے سب برباد ہے

ہم صفیروں سے ملیں کیوں کر حسنؔ سخت دل اور سنگدل صیاد ہے

ذوقِ نعت

13 views
bottom of page