top of page

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

کیا جنابِ شہ ابرار ہے سبحان اللہ

کیا جنابِ شہ ابرار ہے سبحان اللہ کیا نبی ﷺ احمد مختار ہے سبحان اللہ

آپ کا نام اذان اور اقامت میں مدام کیا ہے شہرت سے نمودار ہے سبحان اللہ

اور کلمہ میں پس ذکر خدا نام رسول ﷺ ہمرہ رفعت اذکاہ سے سبحان اللہ

الغرض نام احد سے نہیں ہجر احمدﷺ کیا معیت کا یہ اظہار ہے سبحان اللہ

معنی سورۂ والشمس عیان عاض سے والضحیٰ روئ پر انوار ہے سبحان اللہ

خو ہی و اخلاق و کرم حسن وجمال و احسان حمد و تحسین کی سزاوار ہے سبحان اللہ

اے کدم ھی ندل گا عرش تک آتے جاتے نور ابصار یہ رفتار ہے سبحان اللہ

لا کہہ منزل سے پہنچا ہے سلام اُمت عین اعجاز یہ دربار سبحان اللہ

بے نصیب اہل کبائر بھی شفاعت سے نہیں کیا ہے رحمت کی یہ سرکار ہے سبحان اللہ

سرور صاحب معراج کے قدموں کے لئے عرش جولان کہ رفتار ہے سبحان اللہ

حب ذا صل علی لطف حدیث نبوی ﷺ راحت روح یہ کفار ہے سبحان اللہ

محبط آیت تطہیر و تمام عفت آپ کی عترت اطہار ہے سبحان اللہ

مرتضیٰ شیر خدا اور جناب ِ حسنین شان سے ان کی نمودار ہے سبحان اللہ

جلوۂ آیت تطہیر و فروغ عظمت شان سے ان کی نمودار ہے سبحان اللہ

صدر ایوان خلافت میں وزیراعظم عادل و جاہد و کفار ہے سبحان اللہ

اور عثمان غنی بحر سخا ذی النورین کیا حیا مند حیا دار ہے سبحان اللہ

سورۂ دہر سے ثابت ہے مناقب جس کا وہ علی حیدر کرار ہے سبحان اللہ

مدح خواں کاؔفی محتاج بجائے محروم رحمتِ عام یہ دربار ہے سبحان اللہ

13 views
bottom of page