کن کا حاکم کر دیا اللہ نے سرکار کو
- Naat Academy
- Sep 6, 2021
- 1 min read
کن کا حاکم کر دیا اللہ نے سرکار کو کام شاخوں سے لیا ہے آپ نے تلوار کا
کچھ عرب پر ہی نہیں موقوف اے شاہ جہاں لوہا مانا ایک عالم نے تری تلوار کا
کاٹ کر یہ خود سر میں گھس کے بھیجا چاٹ لے کاٹ ایسا ہے تمہاری کاٹھ کی تلوار کا
اس کنارے ہم کھڑے ہیں پاٹ ایسا دھاریہ المدد اے نا خدا ہے قصہ اپنے پار کا
رَبِّ سَلِّمْ کی دعا سے پار بیڑا کیجئے راہ ہے تلوار پر نیچے ہے دریا نار کا
تو ہے وہ شیریں دہن کھاری کنویں شیریں ہوئے ان کو کافی ہو گیا آب دہن اک بار کا
جس نے جو مانگا وہ پایا اور بے مانگے دیا پاک منہ پر حرف آیا ہی نہیں انکار کا
دل میں گھر کرتا ہے اعدا کے ترا شیریں سخن ہے میرے شیریں سخن شہرہ تری گفتار کا
ظلمت مرقد کا اندیشہ ہو کیوں نورؔی مجھے قلب میں ہے جب مرے جلوہ جمال یار کا
سامانِ بخشش